دہلی میں کورونا کا قہر تیز! 1500 سے زیادہ نئے کیسیز، انفیکشن کی شرح تقریبا 28 فیصد

دہلی میں کورونا کا قہر تیز! 1500 سے زیادہ نئے کیسیز، انفیکشن کی شرح تقریبا 28 فیصد ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔

دہلی میں کورونا کا قہر تیز! 1500 سے زیادہ نئے کیسیز، انفیکشن کی شرح تقریبا 28 فیصد ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔

Coronavirus Cases in Delhi: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہے ہیں۔ دہلی میں جمعرات کو کورونا کے 1527 نئے معاملات سامنے آئے، جس کے بعد انفیکشن کی شرح بڑھ کر 27.77 فیصد ہوگئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہے ہیں۔ دہلی میں جمعرات کو کورونا کے 1527 نئے معاملات سامنے آئے، جس کے بعد انفیکشن کی شرح بڑھ کر 27.77 فیصد ہوگئی۔ اس دوران 2 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 1 مریض کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ 1 مریض کی موت کی بنیادی وجہ کورونا نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا کے کل 5499 ٹیسٹ کئے گئے اور 909 مریض شفایاب ہوئے۔

    محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق دہلی میں کورونا کے تقریباً 3962 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں سے 2212 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں اور ان میں معمولی علامات ہیں۔ ان کے علاوہ 223 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں سے 97 آئی سی یو میں ہیں جبکہ صرف 12 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتال میں آکسیجن سپورٹ پر 59 مریض داخل ہیں۔

    ایمس میں سینئر فیکلٹی سمیت چار ڈاکٹر اور کئی دوسرے ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ جن لوگوں میں کورونا کی علامات ہوں وہ فوری طور پر اس کی جانچ کرائیں۔ کورونا کو لے کر بالکل بھی لاپروائی نہ برتیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کا انتقال


    یہ بھی پڑھئے: جے شنکر نے دیا چین اور پاکستان کو سخت پیغام، کہا: نیا ہندوستان جواب دینا جانتا ہے



    آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی، صفدر جنگ، لیڈی ہارڈنگ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، گرو تیغ بہادر اسپتال سمیت دہلی کے 15 سے زیادہ اسپتالوں میں کئی ڈاکٹروں کو کورونا انفیکشن ہوا ہے۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے تقریباً سات ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہیں۔ ایسے میں محکمہ صحت کے صحت مند ڈاکٹروں کو اضافی چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: