ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا کے سبب کرغزستان میں پھنسے ہیں بہار کے 1500 سے زیادہ ایم بی بی ایس کے طلباء، حکومت سے وطن لانے کا کررہے ہیں مطالبہ

ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے بہار کے تقریباً 1500 سے زیادہ طلباء کرغزستان میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایک مہینہ سے کالج بند ہے اور ہاسٹل کی حالت بھی ناگفتبہ ہے۔

  • Share this:
کورونا کے سبب کرغزستان میں پھنسے ہیں بہار کے 1500 سے زیادہ ایم بی بی ایس کے طلباء، حکومت سے وطن لانے کا کررہے ہیں مطالبہ
کورونا کے سبب کرغزستان میں پھنسے ہیں بہار کے 1500 سے زیادہ ایم بی بی ایس کے طلباء

پٹنہ: کورونا کی مار دوسرے ملک میں پڑھنے والے بہار کے طلباء پر بھی پڑا ہے۔ 1500 سے زیادہ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے بہارکے طلباء کرغزستان میں پھنسے ہیں، جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایک مہینہ سے کالج بند ہے اور ہاسٹل کی حالت بھی ناگفتبہ ہے۔ ایسے میں بہار سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کرغزستان گئے طلباء کی مشکل بڑھتی جارہی ہے۔


نیوز 18 سے فون کرکے حکومت سے مدد کی طلباء نے اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ کئی وزرا سے مدد کی اپیل کر چکے طلباء کو کہیں سے مدد اب تک نہیں مل سکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت ہندوستان کے مختلف صوبوں کے لئے کرغزستان سے فلائٹ چل رہی ہے، لیکن بہار کے لئے کوئی فلائٹ نہیں ہے۔ ایسے میں طلباء کے سامنے مشکل کھڑا ہوگیا ہے کی وہ اپنے گھر کس طرح سے واپس آئے۔ یہ طلباء بہار کے مختلف اضلاع کے ہیں۔


انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کرغزستان سے واپس لانے کا انتظام کیا جائے۔ طالب علموں کو اب رہنے اور کھانے پینے کا مسلہ بھی کھڑا ہوگیا ہے۔ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ حکومت کی مدد کے بغیر نجی فلائٹ سے ہندوستان واپس آئے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading