ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا بے قابو، 24 گھنٹے میں 23 ہزار کیس، پنجاب اورکرناٹک میں بھی کووڈ کی بے لگام رفتار

مہاراشٹر کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اس سے متعلق سکریٹری مرکزی محکمہ صحت راجیش بھوشن نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط بھی لکھا تھا۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا بے قابو، 24 گھنٹے میں 23 ہزار کیس، پنجاب اورکرناٹک میں بھی کووڈ کی بے لگام رفتار
مہاراشٹر میں کورونا بے قابو، 24 گھنٹے میں 23 ہزار کیس

ممبئی: ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر (Maharashtra) میں آج 23 ہزار سے زیادہ نئے معاملے (New Covid Cases) سامنے آئے ہیں۔ کئی اضلاع میں پابندی اور نائٹ کرفیو کے اعلان کے باوجود مہاراشٹر میں معاملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ مہاراشٹرکورونا وائرس وبا کی دوسری لہرکا سامنا کر رہا ہے۔ اس سے متعلق سکریٹری مرکزی محکمہ صحت راجیش بھوشن نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط بھی لکھا تھا۔ ریاست میں گزشتہ ہفتے کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزکی ٹیم پہنچی تھی۔ اس ٹیم سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر سکریٹری نے ریاستی حکومت کو خط لکھا تھا۔ مرکز نے ریاست میں احتیاط نہ کرنے اور لاپرواہی اور کمزور نظام کی نشاندہی کی تھی۔


کورونا وائرس کے تیز بڑھتے معاملوں نے اس وقت مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ مہاراشٹر کے علاوہ اب ان ریاستوں میں بھی تیزی کے ساتھ نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں پر ابھی تک کم معاملے تھے۔ اسی ضمن میں پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2,039 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 1,274 لوگ ریکور ہوئے اور 35 لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ پنجاب کے علاوہ گجرات، کرناٹک اور قومی راجدھانی دہلی میں بھی نئے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


کیا ہے گجرات کی صورتحال


وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سے آج 1112 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 775 لوگ ریکور ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ گجرات کے احمدآباد، سورت، بڑودرہ اور راجکوٹ میں نائٹ کرفیو 2 گھنٹوں کے لئے بڑھائی گئی ہے۔

دہلی اور کرناٹک میں آئے اتنے معاملے

وہیں کرناٹک میں 1275 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریکور ہونے والوں کی تعداد 479 ہے اور 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ قومی راجدھانی دہلی میں 536 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 319 لوگ ریکور ہوئے۔ تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 17, 2021 10:46 PM IST