ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا میں ایک دن میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر، اسرائیل میں پھر سےکھلے ریستوراں اور اسٹیڈیم

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 116383381 ہوگئی۔ وہیں دوسری جانب، اسرائیل حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے تیسرے مرحلے میں ٹیکہ کاری کرانے والوں کے لئے ریستوران، تھیئٹر اور دیگر مقامات کو پھر سے کھولنے جارہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2021 11:55 AM IST
  • Share this:
دنیا میں ایک دن میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر، اسرائیل میں پھر سےکھلے ریستوراں اور اسٹیڈیم
دنیا میں ایک دن میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 116383381 ہوگئی۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس و ٹکنالوجی کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں اس دوران پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی۔ دنیا میں اب تک 25 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہیں۔ دنیا میں امریکہ، ہندوستان، برازیل اور روس کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور ان سبھی ممالک میں وسیع پیمانے پر کورونا کا ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔


تل ابیب،(اسپوتنک): اسرائیل حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے تیسرے مرحلے میں ٹیکہ کاری کرانے والوں کے لئے ریستوران، تھیئٹر اور دیگر مقامات کو پھر سے کھولنے جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے سنیچر کو جاری ریلیز کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن ہٹانے کا تیسرا مرحلے اتوار سات مارچ سے شروع ہوگا۔


اسرائیل حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے تیسرے مرحلے میں ٹیکہ کاری کرانے والوں کے لئے ریستوران، تھیئٹر اور دیگر مقامات کو پھر سے کھولنے جارہی ہے۔


ریلیز کے مطابق ٹیکہ لگوانے والے ’گرین پاسپورٹ‘ والے لوگوں کو اب ریستوراں کے اندر جانے کی اجازت ہے، جبکہ جن لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگایا گیا ہے وہ کچھ پابندیوں کے ساتھ باہر بیٹھ سکتے ہیں۔ تھیئٹر، اسٹیڈیم اور ایوینٹ ہال بھی کچھ پابندیوں کے ساتھ پھر سے کھولے جارہے ہیں۔ ثقافتی، کھیل اور عوامی پروگرام میں محدود تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اسرائیل کے شہریوں اور مقامی لوگوں کو اب ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ یہ تعداد ہر روز تین ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ واپس آنے والے لوگوں کو گھر میں پھر سے آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ اسرائیل میں گزشتہ برس دسمبر سے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے اور مارچ تک اس کے پورا ہونے کے آثار ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 07, 2021 11:00 AM IST