ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے 6 سالوں میں دی 4 کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ

وزارت کی جانب سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 2015-16 سے 2019-20 کے درمیان تین کروڑ چھ لاکھ نو ہزار پانچ سو چھیالیس (30619546) اسکالرشپ دی گئی اور9223.68کروڑ روپئےخرچ کئے گئے۔ 6 سالوں کے درمیان اسکالرشپ کیلئے 11690.81 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے

  • Share this:
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے 6 سالوں میں دی 4 کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے 6 سالوں میں دی 4 کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ

نئی دہلی: مرکزی وزارت اقلیتی امور نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران اقلیتوں کو 4 کروڑ سے زیادہ اسکالرشپ فراہم کرائی ہیں۔ یہ تحریری جواب وزیر اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے راجیہ سبھا میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ راکیش سنہا کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا ہے۔ راکیش سنہا کے ذریعہ اشکالرشپ اور اسکالرشپ کی مد میں خرچ کو لے کر سوال پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ 2014-15سے اب تک کل 4 کروڑ 6 ہزار 80(400060080) اسکالرشپ دی گئی ہیں۔


وزارت کی جانب سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 2015-16 سے 2019-20 کے درمیان تین کروڑ چھ لاکھ نو ہزار پانچ سو چھیالیس (30619546) اسکالرشپ دی گئی اور 9223.68کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ 6 سالوں کے درمیان اسکالرشپ کیلئے 11690.81 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے اور اقلیتی طلباء کو آگے تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی گئی۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ 2015-16سے 2019-20کے درمیان وزارت کو اسکالرشپ کی مد میں خرچ کے لئے بجٹ کے طور پر 21160.84 روپئے مہیا کرائے گئے، جن میں سے 19201.45 روپئے یعنی کل 90 فیصد خرچ کیا گیا۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک دی گئی اسکالرشپ کا 54 فیصدی طالبات کو مہیا کرایا گیا ہے یعنی لڑکیوں کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت طالبات کو زیادہ اسکالرشپ دے رہی ہے۔


وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے کہا گیا کہ 2015-16 سے 2019-20 کے درمیان تین کروڑ چھ لاکھ نو ہزار پانچ سو چھیالیس (30619546) اسکالرشپ دی گئی اور 9223.68کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ فائل فوٹو


وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے کہا گیا کہ 2015-16 سے 2019-20 کے درمیان تین کروڑ چھ لاکھ نو ہزار پانچ سو چھیالیس (30619546) اسکالرشپ دی گئی اور 9223.68کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ فائل فوٹواسکالرشپ میں اقلیتی طبقات کی حصہ داری

وزارت کی جانب سے مہیا کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق اسکالرشپ کا سب سے بڑا حصہ سب سے بڑے اقلیتی گروپ مسلم کو ملا ہے۔ مسلم طبقہ کو کل 23315751 اسکالرشپ مہیا کرائی گئی ہے۔ حالانکہ آبادی کے تناسب میں اسکالرشپ کی تناسب محض 13.54 فیصدی ہی ہے جبکہ عیسائی طبقہ کو کل 3604499 اسکالرشپ ملی جو آبادی کے لحاظ سے حصہ داری کے تحت 12.96 فیصدی ہے۔ اسی طرح 2541489 اسکالر شپ دی گئیں۔ تاہم آبادی کے تناسب میں حصہ داری 12.20 ہے۔ پارسی طبقہ کو 4562 اسکالرشپ ملی، جو آبادی کے تناسب میں 7.97 ہے۔ بودھ طبقہ کو 744440 اسکالرشپ ملی جو آبادی کے تناسب میں 8.82 فیصدی ہے۔ جین طبقہ کو 408415 اسکالرشپ ملی جو آبادی کے تناسب میں 9.17 ہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2020 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading