ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کورونا کا قہر جاری، 4000 سے زیادہ نئے معاملوں کے ساتھ صوبہ میں 86 ہزار سے زیادہ ہوگئی کورونا مریضوں کی تعداد

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کورونا اب موت بن کرلوگوں کےگھروں میں دستک دینے لگا ہے۔ صوبہ میں کورونا سے چار سو پچاس لوگوں کی موت ہوچکی ہے جس میں اکیلے پٹنہ کے 63 لوگ شامل ہیں۔

  • Share this:
بہار میں کورونا کا قہر جاری، 4000 سے زیادہ نئے معاملوں کے ساتھ صوبہ میں 86 ہزار سے زیادہ ہوگئی کورونا مریضوں کی تعداد
بہار میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ چار ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کورونا اب موت بن کر لوگوں کے گھروں میں دستک دینے لگا ہے۔ صوبہ میں کورونا سے 450  لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جس میں اکیلے پٹنہ کے 63 لوگ شامل ہیں۔ مسلسل بڑھ رہے کورونا مریضوں کی تعداد کے سبب پٹنہ کے لوگوں کی دہشت کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اکیلے پٹنہ میں کورونا کے 12 ہزار 225 مریض مل چکیں ہیں۔ ظاہر ہے یہ تعداد لوگوں کو بے چین کرنے لگا ہے۔ دوسری طرف حکومت تمام احتیاطی تدابیر اٹھانے کا بار بار اعلان کررہی ہے، لیکن کورونا کو قابو میں کرنے میں حکومت اب تک ناکام ہے۔


پٹنہ میں لوگ کورونا سے خوفزدہ تو ہیں، لیکن اس کے بچاؤ کی تدابیر کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں راحت دیئے جانے کے بعد سے ہی سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ کورونا نے شہرکی معیشت کو بھی ٹھنڈے بستہ میں ڈال دیا ہے۔ روز کھانے کمانے والے تو دور اب نوکری اور تاجر پیشہ لوگ بھی مصیبت میں ہیں۔ گھر کی دال روٹی کے انتظام میں لوگوں کو مجبوراً گھروں سے باہر نکلنا پڑ رہا ہے، نتیجہ کے طور پر کورونا کا بن چکا چین ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسپتالوں کی حالت بھی ناگفتبہ ہے۔


ماہرین کے مطابق حکومت کی سنجیدگی کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی لوگوں کو اب پوری طرح سے بیدار ہونا پڑےگا، تب جاکر کورونا کی مشکلات سے نجات ملنےکی گنجائش نکل سکتی ہے۔ بغیر کسی کام کے لوگ گھروں سے باہر کا رخ کررہے ہیں، بازاروں میں بھیڑ ہے، چائے کی دکانوں پر لوگوں کا جماؤڑا رہتا ہے اور شہر کے مختلف محلہ میں لوگ ایک دوسرے سے دوری نہیں بنا رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں حکومت کی کوششوں سے بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ملنے والا ہے۔ جانکاروں نے عام لوگوں کو بیدار ہونےکی اپیل کی ہے۔ وہیں حکومت کو ہر قیمت پر اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج پر خاص توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج کورونا کے 4 ہزار نئے معاملے ملنے سے صوبہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 86 ہزار 812 ہوگئی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 11, 2020 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading