ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایک دن میں 8 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 16 ہزار سے زیادہ صحت مند

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے 8 ہزار سے زیادہ سرگرم معاملوں کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس بیماری سے 16 ہزار سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ملک میں 8522 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس بیماری سے16637 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 14, 2021 12:48 PM IST
  • Share this:
ایک دن میں 8 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 16 ہزار سے زیادہ صحت مند
ایک دن میں 8 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 16 ہزار سے زیادہ صحت مند

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ سرگرم معاملوں کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس بیماری سے 16 ہزار سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ملک میں 8522 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس بیماری سے 16637 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے 158 افراد کی موت ہوئی ہیں۔ سنیچر کے روز یہ تعداد 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کو 133، منگل اور پیر 97، اتوار کو 100 درج کی گئی تھی۔


اس دوران ملک میں اب تک دو کروڑ 97 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 25317 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ایک کروڑ 13 لاکھ 59 ہزار 45 افراد سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 16637 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جس کے ساتھ اب تک 10989897 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات کی تعداد میں 8522 کے اضافے سے یہ بڑھ کر 210544 ہوگئے۔ اسی عرصے میں اس مرض سے مزید 158 مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 158604 ہوگئی ہے۔


ملک میں شفا یابی کی شرح 96.75 اور سرگرم کیسوں کی شرح 1.85 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.40 فیصد ہے۔ مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں کے اعتبار سے ملک میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات کی تعداد 8047 کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 119771 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 7467 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2125211 لاکھ تک جا پہنچی، جبکہ 88 مزید مریضوں کی اموات سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر 52811 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، فعال معاملات کی تعداد1233 کم ہوکر 31238 ہوگئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 3256 مریضوں کی شفایابی کے باعث 10 لاکھ 53 ہزار 859 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 12 اموات سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4381 ہوگئی ہے۔


کرناٹک میں کرونا کے فعال معاملات 72 کم ہوکر 8061 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12387 ہوچکی ہے اور اب تک 938890 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال مریضوں کی تعداد 464 کے اضافے کے ساتھ 10916 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 179295 ہوگئی ہے جبکہ 6052 مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 193 مزید فعال معاملات سے تعداد بڑھ کر 3770 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 309198 افراد کورونا سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے، وہیں مزید 6 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 3886 ہوگئی ہے۔

گجرات میں سرگرم معاملات کی تعداد 194 بڑھ کر 4200 ہوگئی ہے اور اب تک 4422 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 268775 مریض متاثر ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 177 فعال کیسز بڑھ کر 4512 ہوچکے ہیں اور اب تک 259454 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3885 افراد اس مرض کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 4662 ہوگئی ہے اور اب تک 12543 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 841762 مریضوں کو انفیکشن سے راحت ملی ہے۔
وہیں ہریانہ میں اس دوران فعال معاملات تیزی دیکھنے میں آئی۔ یہاں 145 معاملوں کے اضافے کے بعد، فعال معاملات کی تعداد 2952 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے 3073 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 268672 افراد اس مرض سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملات بڑھ کر 2207 ہوگئے ہیں۔ اب تک 10939 افراد اس وبا سے دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں جبکہ 630143 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے سرگرم معاملے بڑھ کر 3139 ہوگئے ہیں اوریہاں 10288 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں اب تک 564637 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملات 1993 بڑھے ہیں اور 1653 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 297515 افراد اس وبا سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں سرگرم معاملے بڑھ کر 1268 ہوگئے ہیں۔ وہیں 132 مریض صحت مند ہوئے، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 883113 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 7182 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں سرگرم معاملات کی تعداد 1817 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے 8745 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 332 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1550 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں جبکہ 261092 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں اب تک کورونا وبا سے 2789، جموں و کشمیر میں 1974، اوڈیشہ میں 1918، اتراکھنڈ میں 1702، جھارکھنڈ میں 1098، ہماچل پردیش میں 1004، گوا میں 805، پڈوچیری میں 670، تریپورہ میں 391، منی پور 373، چڈدی گڑھ میں 858، میگھالیہ میں 148، سکم میں 135، لداخ میں 130، ناگالینڈ میں 91، انڈمن اور نکوبار جزائر میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 56، دادر نگر حویلی اور دمن ودیو میں دو۔ لکشدیوپ۔ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 14, 2021 12:44 PM IST