உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajya Sabha Election 2022:بی جے پی کے ایک درجن سے زیادہ امیدوار راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب، 57 سیٹوں کے لئے 10جون کو ہے الیکشن

    راجیہ سبھا کے لئے ان پارٹیوں کے یہ امیدوار ہوئے بلا مقابلہ منتخب۔

    راجیہ سبھا کے لئے ان پارٹیوں کے یہ امیدوار ہوئے بلا مقابلہ منتخب۔

    Rajya Sabha Election 2022: ملک کی 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو الیکشن مقرر ہیں۔ لیکن جمعہ کو نام واپسی کی معیاد ختم ہوتے ہی کئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:Rajya Sabha Election 2022: ملک کی 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو الیکشن مقرر ہیں۔ لیکن جمعہ کو نام واپسی کی معیاد ختم ہوتے ہی کئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے پاس ایک درجن سے زیادہ امیدوار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دیگر پارٹیوں کے کئی امیدواروں کے بلا مقابلہ راجیہ سبھا جانے کا راستہ بھی صاف ہو گیا ہے۔

      یوپی سے راجیہ سبھا کے سبھی 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب
      اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے انتخاب میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 8سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میں اور تین سماج وادی پارٹی اتحاد کے کھاتے میں آئی ہیں۔ ان میں بی جے پی کے ڈاکٹر لکشمی کانت باجپائی، سریندر کمار ناگر، ڈاکٹر کے لکشمن، متھلیش کمار، بابو رام نشاد، ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال، درشنا سنگھ اور سنگیتا یادو شامل ہیں۔ ایس پی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کپل سبل بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار جینت چودھری، آر ایل ڈی کے قومی صدر اور ایس پی کے جاوید علی خان بھی بلامقابلہ راجیہ سبھا ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

      مدھیہ پردیش سے بی جے پی کو دو اور کانگریس کو ایک سیٹ
      راجیہ سبھا کی تین خالی نشستوں کے لیے مدھیہ پردیش سے جمعہ کو بلامقابلہ انتخابات ہوگئے ہیں۔ ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری جے پی دھنوپیا نے کانگریس کے وویک تنکھا کا انتخابی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہیں، بی جے پی کی کویتا پاٹیدار اور سمترا بالمیک اپنے انتخابی سرٹیفکیٹ ہفتہ کو حاصل کریں گے۔

      بہار سے پانچ ارکان کی جیت کا اعلان
      بہار سے راجیہ سبھا کے لیے جمعہ کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد پانچوں ارکان کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا گیا۔ ان میں بی جے پی کے ستیش چندر دوبے اور شمبھو شرن پٹیل، آر جے ڈی کی میسا بھارتی اور فیاض احمد کے علاوہ جے ڈی یو سے کھیرو مہتو شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Kanpur Violence: بازار بند کرانے کو لےکر دو فرقوں میں اختلاف کے بعد پتھراو اور گولہ باری

      یہ بھی پڑھیں:
      Civil Services Exam:پچھڑے-غریب طلبہ کوسول سروس امتحان کی تیاری کرائینگے سینٹرل یونیورسٹیاں

      تمل ناڈو سے چدمبرم سمیت چھ بلامقابلہ منتخب
      تمل ناڈو میں چدمبرم سمیت ان سبھی چھ امیدواروں کو جمعہ کے دن عہدیداروں نے بلامقابلہ منتخب قرار دیا، جنہوں نے راجیہ سبھا انتخاب کے لئے نامزدگی داخل کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: