بریکنگ نیوز: کورونا وائرس سے متاثر مرکزی وزیر مملکت سریش انگاڈی کا انتقال

بریکنگ نیوز: کورونا وائرس سے متاثر مرکزی وزیر سریشن انگاڈی کا انتقال

بریکنگ نیوز: کورونا وائرس سے متاثر مرکزی وزیر سریشن انگاڈی کا انتقال

مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Share this:
    نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی (Suresh Angadi) کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ سریش انگاڈی کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے ٹوئٹ کرکے مرکزی وزیر سریش انگاڈی کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی کو کورنا سے متاثر ہونے کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں آج رات تقریباً 8 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 65 برس تھی۔ پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ 11 ستمبر کو کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ رات تقریباً آٹھ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینی رفیق سریش انگاڈی کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’سریش انگاڈی بہترین کارکن تھے، جنہوں نے کرناٹک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کیا’۔ وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا، ’وہ وقف رکن پارلیمنٹ اور موثر وزیر تھے، جن کی ہرکوئی تعریف کرتا تھا۔ ان کا جانا انتہائی مایوس کن ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت اور ہمدردی ان کی فیملی اوردوستوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی’۔



     

    مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کیا تعزیت کا اظہار

    وہیں مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹ کیا کہ ’سریش انگاڈی جی کے انتقال سے بہت گہرا دکھ ہوا۔ وہ میرے بھائی کی طرح تھے۔ کام کے تئیں ان کے عزم اور لگن کو بتانے کے لئے الفاظ کم پڑجائیں گے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ میری تعزیت اور ہمدردی ہے۔ اوم شانتی’۔



    یہ لیڈر بھی ہوچکے ہیں کورونا وائرس سے متاثر

    اس سے قبل مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے دموہی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرہلاد پٹیل نے ٹوئٹ کیا ’کل رات میں میری کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، جو لوگ مجھے منگل کو ملے تھے، انہیں احتیاط برتنی چاہئے’۔ پرہلاد پٹیل کے علاوہ کابینی وزیر امت شاہ، نتن گڈکری، دھرمیندر پردھان، کیلاش چودھری، ارجن رام میگھوال اور گجیندر شیخاوت بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت اور سابق مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا بھی کووڈ-19 کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: