ماسکو سے گوا آرہی فلائٹ میں بم کی دھمکی، جام نگر میں کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ
ماسکو سے گوا آرہی فلائٹ میں بم کی دھمکی، جام نگر میں کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ ۔ پی ٹی آئی ۔ علامتی تصویر ۔
گوا اے ٹی سی کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد ماسکو ۔ گوا چارٹیڈ فلائٹ کو گجرات کے جام نگر ڈائیوریٹ کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ گوا ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک ای میل کے ذریعہ فلائٹ میں بم کی دھمکی ملی تھی ۔
احمد آباد : گوا اے ٹی سی کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد ماسکو ۔ گوا چارٹیڈ فلائٹ کو گجرات کے جام نگر ڈائیوریٹ کیا گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ایئرپورٹ افسران کے حوالہ سے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ بتایا جارہا ہے کہ گوا ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک ای میل کے ذریعہ فلائٹ میں بم کی دھمکی ملی تھی ۔
جام نگر ہوائی اڈہ کے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ماسکو ۔ گوا چارٹیڈ فلائٹ میں سوار سبھی 244 مسافروں کو رات تقریبا 9.49 بجے طیارہ کے ہوائی اڈہ پر بحفاظت لینڈ کرنے کے بعد اتار لیا گیا ۔
اس درمیان روس کی سرکاری میڈیا نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ماسکو سے گوا جانے والی ازور ایئر کی فلائٹ میں دھماکہ خیز مواد ہونے کی رپورٹ کے بعد طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔