உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 ایکسکلوزیو انٹرویو: پی ایم مودی بولے- ضمانت پر گھوم رہے ہیں ’ماں- بیٹا‘، گنہگار کوئی بھی ہو قانون اسے نہیں چھوڑےگا

    سال 2014 سے لےکر 2019 تک لگاتار بدعنوانی کے خلاف حملہ آور رہنے والے وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر راہل اور سونیا گاندھی پر حملہ بولا ہے۔

    سال 2014 سے لےکر 2019 تک لگاتار بدعنوانی کے خلاف حملہ آور رہنے والے وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر راہل اور سونیا گاندھی پر حملہ بولا ہے۔

    سال 2014 سے لےکر 2019 تک لگاتار بدعنوانی کے خلاف حملہ آور رہنے والے وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر راہل اور سونیا گاندھی پر حملہ بولا ہے۔

    • Share this:

      لوک سبھا الیکشن کے لئے پہلے مرحلہ میں ووٹنگ کا دن جیسے- جیسے قریب آرہا ہے، سیاسی گلیاروں کی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ سال 2014 سے لےکر 2019 تک لگاتار بدعنوانی کے خلاف حملہ آور رہنے والے وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر راہل اور سونیا گاندھی پر حملہ بولا ہے۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے ایکسکلوزیو انٹرویو میں مودی نے کہا،  اس ملک میں جو بھی گناہ کرےگا، قانون اسے نہیں چھوڑےگا۔ گنہگاروں کو ضمانت پر باہر آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے گناہ کیا ہوگا اسلئے ماں بیٹا دونوں ضمانت پر گھوم رہے ہیں‘۔

      وزیر اعظم مودی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے راہل اور سونیا کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ملک بدعنوانی کے خلاف بڑی لڑائی لڑ رہا ہے، جو بھی بدعنوانی کرےگا اس کے خلاف قانون اپنا کام کرےگا۔

      وہیں گاندھی خاندان پر بدعنوانی کے الزامات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بدعنوانی پر انگلی میں نے نہیں اٹھائی۔ بدعنوانی بی جے پی اور حکومت کا سب سے بڑا مدعا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کا کیس، کیا ہمارے وقت میں ہوا تھا؟ لالو یادو کا کیس کیا ہمارے وقت میں ہوا تھا؟ یہ سب پرانے کارنامے ہیں، جو ٹھنڈے بستے میں ڈال دئے گئے تھے۔ جو کاروائی ٹھنڈے بستے میں ڈالی گئی تھی صرف قانونی طور پر آگے بڑھائی گئی ہے۔

      امیٹھی سے بھاگنے کو مجبور ہوئے راہل

      وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کے دو جگہوں سے الیکنش لڑنے کے فیصلہ پر کہا کہ کوئی بھی دو سیٹوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے۔ آئین میں اس بات کی سہولت دی گئی ہے کہ ایک امیدوار دو سیٹ پر الیکشن لڑ سکے۔ انہوں نے کہا کہ دو سیٹ پر لڑنا غلط بات نہیں، لیکن جن حالات میں امیٹھی سے انہیں (راہل گاندھی) بھاگنا پڑا ہے، یہ بحث کا موضوع ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جگہ جو لوگوں تک ایک ہی خاندان کی وراثت رہی ہے، وہاں سے بھاگنے کے لئے مجبور ہو جانا بحث کا موضوع ہی ہوگا۔
      First published: