உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: بڑھ سکتے ہیں دودھ اور دہی کے دام، مدر ڈیری کے اہلکار نے دیا اضافہ کا اشارہ

    بڑی خبر: بڑھ سکتے ہیں دودھ اور دہی کے دام، مدر ڈیری کے اہلکار نے دیا اضافہ کا اشارہ

    بڑی خبر: بڑھ سکتے ہیں دودھ اور دہی کے دام، مدر ڈیری کے اہلکار نے دیا اضافہ کا اشارہ

    Milk Price Hike : ڈیری پروڈکٹ کا کاروبار کرنے والی کمپنی مدر ڈیری اگلے کچھ مہینے میں دودھ اور دہی کے دام بڑھا سکتی ہے ۔ ایسا اشارہ کمپنی کے ایک اہلکار کی طرف سے دیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان دودھ اور دہی کے دام پھر سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ دراصل ڈیری پروڈکٹ کا کاروبار کرنے والی کمپنی مدر ڈیری اگلے کچھ مہینے میں دودھ اور دہی کے دام بڑھا سکتی ہے ۔ ایسا اشارہ کمپنی کے ایک اہلکار کی طرف سے دیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تیستا سیتلواڑ کے خلاف SIT نے داخل کی چارچ شیٹ، جھوٹی گواہی سے سزا دلانے کی سازش رچی


      مدر ڈیری نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ مالی سال میں اس کی فروخت میں 20 فیصد تک کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کمپنی نے اس کی وجہ قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کو بتایا ہے ۔ مدر ڈیری نے بتایا کہ اس کا ٹرن اوور اس سال 15000 کروڑ روپے تک جاسکتا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ مدر ڈیری کمپنی دودھ اور ڈیری پروڈکٹس کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کا بھی کاروبار کرتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے کہا : میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہوتی ہے سب سے زیادہ ہیٹ اسپیچ


      بتادیں کہ مدر ڈیری نے لاگت قیمتوں میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے ابھی حال ہی میں دودھ ، دہی اور چھاجھ وغیرہ کے دام بڑھائے تھے ۔ کمپنی نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ ڈیزل کے دام بڑھنے سے ڈھلائی کا خرچ بڑھا ہے ، لہذا دام بڑھانے کے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دودھ اور دہی جیسے ڈیری پروکٹس کے دام میں اضافہ کا فائدہ ان کسانوں کو بھی جاتا ہے، جو مدر ڈیری کو اپنا مال فروخت کرتے ہیں ۔

      مدر ڈیری کے مینیجنگ ڈائریکٹر منیش بنڈلیش فروخت میں اضافہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ موجودہ مالی سال میں دودھ اور ڈیری پروڈکٹس کی مانگ میں پندرہ فیصد سے زیادہ تیزی جارہی ہے ۔ اس کا فائدہ مدر ڈیری کو مل رہا ہے ۔ مدر ڈیری کا ستر فیصد کاروبار دوھ اور ڈیری پروڈکٹس کا ہی ہوتا ہے۔ بنڈلیش بتاتے ہیں کہ اس سال آئس کریم کی فروخت بھی کافی زیادہ رہنے کی امید ہے، کیونکہ کورونا میں اس کا کاروبار بالکل ٹھپ تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: