ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی کو جھٹکا! امول کے بعد اب مدرڈیری کا دودھ ہوا مہنگا، دو روپئےلیٹرقیمت میں اضافہ

عام آدمی کو جہاں ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Hike) میں اضافہ نے پریشان کر رکھا ہے۔ وہیں دوسری طرف اب بڑھتے دودھ کی قیمت (Milk Price Hike) نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔

  • Share this:
عام آدمی کو جھٹکا! امول کے بعد اب مدرڈیری کا دودھ ہوا مہنگا، دو روپئےلیٹرقیمت میں اضافہ
عام آدمی کو جھٹکا! امول کے بعد اب مدرڈیری کا دودھ ہوا مہنگا، دو روپئےلیٹرقیمت میں اضافہ

نئی دہلی: عام آدمی کو جہاں ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Hike) میں اضافہ نے پریشان کر رکھا ہے۔ وہیں دوسری طرف اب بڑھتے دودھ کی قیمت (Milk Price Hike) نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ ڈیری برانڈ امول (Amul) کے بعد اب مدر ڈیری (Mother Dairy) نے بھی دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ دہلی - این سی آر میں مدر ڈیری دودھ (Milk price hike in Delhi-NCR) کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں کل یعنی 11 جولائی 2021 سے نافذ ہوں گی۔ واضح رہے کہ یکم جولائی سے امول نے اپنے دودھ کی قیمتوں میں دو روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔


جانیں کیا کہا کمپنی نے؟


مدر ڈیری نے کہا کہ وہ 11 جولائی، 2021 سے دہلی - این سی آر میں اپنے دودھ کی قیمتوں میں دو روپئے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کے لئے مجبور ہے۔ واضح رہے کہ اس ڈیری کمپنی نے آخری بار دسمبر 2019 میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔ اب کل سے صارفین کو نئی قیمتوں پر مدر ڈیری کا دودھ ملے گا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2021 11:22 AM IST