ماں بیٹی کے زندہ جلنے کا معاملہ-انتظامیہ نے تشکیل دی SIT ٹیم، ایک ہفتہ میں دے گی جانچ رپورٹ

ماں بیٹی کے زندہ جلنے کا معاملہ-انتظامیہ نے تشکیل کی SIT ٹیم، ایک ہفتہ میں دے گی جانچ رپورٹ

ماں بیٹی کے زندہ جلنے کا معاملہ-انتظامیہ نے تشکیل کی SIT ٹیم، ایک ہفتہ میں دے گی جانچ رپورٹ

حکومت نے وہاں کے ایس ڈی ایم گیانیشور اور لیکھ پال اشوک سنگھ کو معطل کردیا ہے۔ ساتھ ہی قتل کے الزام میں کیس بھی درج کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kanpur Dehat, India
  • Share this:
    دکانپور دیہات کے مڑولی آتشزدگی سانحہ کی جانچ کے لیے انتظامیہ نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ کمشنر اور اے ڈی جی کی ایس آئی ٹی ایک ہفتہ  میں رپورٹ انتظامیہ کو دے گی۔ اُدھر، ڈی ایم نے مجسٹریٹ جانچ اے ڈی ایم فائنانس اینڈ ریونیو کو سونپی ہے۔

    جھونپڑی میں لگی آگ سے ماں بیٹی کے زندہ جلنے کے واقعہ کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔ انتظامیہ نے کمشنر ڈاکٹر راج شیکھر و اے ڈی جی آلوک کمار کی ایس آئی ٹی تشکیل کی ہے۔ اس سانحے کو لے کر درج ایف آئی آر اور پورے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار جانچ کرے گی۔

    ساتھ ہی، ایک ہفتہ میں انتظامیہ کو رپورٹ سونپے گی۔ وہیں، ڈی ایم نے اے ڈی ایم ریونیو اینڈ فائنانس جے پی گپتا کو مجسٹریٹ جانچ سونپی ہے۔ سانحہ کی حساسیت کو لے کر ایک ہفتہ میں جانچ رپورٹ مانگی گئی ہے۔ ڈی ایم نیہا جین نے انتظامیہ کی ایس آئی ٹی تشکیل کی تصدیق کی ہے۔

    وزیراعلیٰ یوگی نے دئیے احکامات

    بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گاؤں کی سوسائٹی کی زمین سے تجاوزات ہٹانے کے دوران ایک جھونپڑی میں ماں بیٹی کو زندہ جلانے کے معاملے کی جانچ کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ کانپور دیہات کے چالہا گاؤں کا واقعہ زور پکڑ تا جا رہا ہے۔

    دراصل انتظامیہ کی ٹیم اس گاؤں میں گاؤں کی سوسائٹی کی زمین سے تجاوزات ہٹانے گئی تھی۔ اسی دوران اس زمین پر واقع جھونپڑی میں آگ لگ گئی جس میں جھونپڑی میں رہنے والے گوپال دکشت کی بیوی اور بیٹی دونوں کی زندہ جل جانے سے موت ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    تریپورہ کی 60 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ آج، 259 امیدواروں کی قسمت ہوگی EVM میں بند

    یہ بھی پڑھیں:

    تمل ناڈو میں فوج کے جوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کونسلر سمیت چھ ملزم گرفتار

    اس معاملے میں حکومت نے وہاں کے ایس ڈی ایم گیانیشور اور لیکھ پال اشوک سنگھ کو معطل کردیا ہے۔ ساتھ ہی قتل کے الزام میں کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ اب ایس آئی ٹی کرے گی، جو ایک ہفتہ میں رپورٹ دے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: