உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین بچوں کی ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر کیا شوہر کا قتل، 45 بعد ایسے ہوا انکشاف

    تین بچوں کی ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر کیا شوہر کا قتل، 45 بعد ایسے ہوا انکشاف

    تین بچوں کی ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر کیا شوہر کا قتل، 45 بعد ایسے ہوا انکشاف

    Murder in Sonipat: جانچ افسر نے بتایا کہ تین بچوں کی ماں نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کردیا اور لاش کو دہلی - امبالہ ریلوے ٹریک کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔ مہلوک شخص بہار کا رہنے والا تھا۔

    • Share this:
      سونی پت: ہریانہ کے سونی پت ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے گاوں باروٹا میں تین بچوں کی ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل (Murder) کردیا اور لاش کو دہلی - امبالہ ریلوے ٹریک کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔ مہلوک شخص بہار کا رہنے والا تھا۔ مہلوک کے اہل خانہ نے معاملے کی شکایت بہار (Bihar) پولیس کو دی تو معاملے کا انکشاف ہوا۔ بہار پولیس (Police) اتوار کو ملزم خاتون اور اس کے عاشق کو لے کر سونی پت پہنچی۔

      جی آر پی نے ملزمین کی نشاندہی پر جھاڑیوں سے کنکال بن چکی لاش کو برآمد کرلیا ہے۔ جی آر پی نے کنکال کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر ملزم خاتون اور اس کے عاشق کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

      جی آر پی کے مطابق، گلاب دیوی نے بتایا کہ اس کا گاوں کے وجے یادو کے ساتھ معاشقہ تقریباً ڈیڑھ سال سے چل رہا تھا۔ ان کے باروٹا پہنچنے کے بعد وہ دہلی میں نریلا ریلوے اسٹیشن کے پاس آکر رہنے لگا تھا۔ اس کی اطلاع شوہر کو لگ گئی تھی۔ وہ دونوں کو ملنے نہیں دے رہا تھا۔ اس کے سبب 24 ستمبر میں باروٹا-صفیہ آباد سڑک شاہراہ پر اس کو بہانے سے لے کر پہنچی۔ وہاں پر پہلے سے ہی وجے موجود تھا۔ اس نے سر میں ڈنڈا مارکر رام بالک کا قتل کردیا تھا۔

      واضح رہے کہ بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے بھوانی پور کا رہنے والا 36 سالہ رام بالک یادو بیوی گلاب دیوی اور تین بچوں کے ساتھ مزدوری کرنے 10 اگست کو سونی پت آیا تھا۔ رام بالک کے بھائی دین بندھو یادو کا ستمبر کے بعد سے اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا۔ اس نے بھائی کے غائب ہونے کی شکایت بہار میں سسیشور تھانہ پولیس کو دی تھی، جس کے بعد معاملے کا انکشاف ہوا۔ بہار پولیس سونی پت پہنچی۔ اس کے ساتھ وجے یادو اور رام بالک کے اہل خانہ تھے۔ جی آر پی اور بہار پولیس واردات والے مقام پر پہنچی۔ وہاں پر پولیس کو جھاڑیوں میں کھوپڑی کا کچھ حصہ اور کچھ ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے کنکال لاش کو شہری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوایا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: