ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر، بھوپال، اندور اورجبل پور میں لاک ڈاؤن کا اعلان

اندورمیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 309، بھوپال میں 272 اور جبل پورمیں کورونا کے 116 نئے مریض درج کئےگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی شیو راج سنگھ نے وزارت میں افسران کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی اور بھوپال، اندور جبلپورمیں اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تو وہیں اسکول اور کالجوں کو 21 مارچ سے31 مارچ تک مکمل طور پر بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر، بھوپال، اندور اورجبل پور میں لاک ڈاؤن کا اعلان
مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر، بھوپال، اندور اورجبل پور میں لاک ڈاؤن کا اعلان

بھوپال: مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہر پیچیدہ شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حکومت کے ذریعہ پہلے بھوپال اور اندور میں رات کے کرفیو کا نفاذ کیا گیا تھا جبکہ جبل پور، گوالیار، اجین، رتلام، چھندواڑہ، برہان پور، کھرگون اور بیتول میں رات 10 بجے سے دکانوں کو بند کرنے کا احکام جاری کیا گیا تھا۔ کل ریاست میں جہاں کورونا کے 917 نئے مریض درج کئے گئے تھے۔ وہیں آج ریاست میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 1100 سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 1140 نئے مریض درج کئے گئے ہیں۔ ان مریضوں میں اندور، بھوپال اور اندور تین ایسے شہر ہیں، جہاں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد سو سے زیادہ ہے۔




کالجوں کو 21 مارچ سے 31 مارچ تک مکمل طور پر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبائی پیچیدہ شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایک بار پھرمشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں۔
کالجوں کو 21 مارچ سے 31 مارچ تک مکمل طور پر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبائی پیچیدہ شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایک بار پھرمشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں۔


اندور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 309، بھوپال میں 272 اور جبل پور میں کورونا کے 116 نئے مریض درج کئے گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے وزارت میں افسران کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی اور بھوپال، اندور جبلپور میں اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تو وہیں اسکول اور کالجوں کو 21 مارچ سے 31 مارچ تک مکمل طور پر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے وزارت میں افسران کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی اور بھوپال، اندور جبلپور میں اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تو وہیں اسکول اور کالجوں کو 21 مارچ سے 31 مارچ تک مکمل طور پر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے وزارت میں افسران کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی اور بھوپال، اندور جبلپور میں اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تو وہیں اسکول اور کالجوں کو 21 مارچ سے 31 مارچ تک مکمل طور پر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبائی پیچیدہ شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایک بار پھرمشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ ہم کورونا کی وبائی بیماری کو روکنے کے لئے تمام کوششیں کر رہے ہیں، لیکن میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ حکومت کی گائیڈلائن پر عمل کریں۔ آپ کے تعاون کے بغیرحکومت کورونا کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔ آپ ماسک ضرور لگائیں، اگر آپ ماسک نہیں لگا رہے ہیں تو آپ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال رہے ہیں بلکہ اپنوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپنے گھر، خاندان اور سماج کے لئے بھی آپ مشکلات پیداکر رہے ہیں۔ آپ اپنی بیداری سے ماسک لگاکرنہ صرف خود کو بلکہ اپنے گھر خاندران اور سماج کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آپ ماسک لگائیں، سوشل ڈسٹنسنگ کو قائم رکھیں اورحکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیر اعلیٰ کی ایمرجنسی میٹنگ کے بعد محکمہ داخلہ نے ریاست میں کورونا کو لے کر نئی گائڈ لائن تمام ضلع کلکٹروں کو جاری کردی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 19, 2021 11:24 PM IST