ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں کابینہ کی توسیع، سلاوٹ اور راجپوت نے کابینی وزیر کا لیا حلف

مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں بی جے پی کے سینئر اراکین اسمبلی تلسی رام سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت کو کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا راج بھون کے ہال میں منعقدہ ایک باوقار اور مختصر تقریب میں محترمہ پٹیل نے دونوں وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں کابینہ کی توسیع، سلاوٹ اور راجپوت نے کابینی وزیر کا لیا حلف
مدھیہ پردیش میں کابینہ کی توسیع، سلاوٹ اور راجپوت نے کابینی وزیر کا لیا حلف

مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں بی جے پی کے سینئر اراکین اسمبلی تلسی رام سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت کو کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا راج بھون کے ہال میں منعقدہ ایک باوقار اور مختصر تقریب میں محترمہ پٹیل نے دونوں وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، کئی وزراء، لیڈران، انتظامی افسران اور معزز شہری موجود تھے۔


تلسی رام ساوٹ اور گووند سنگھ  راجپوت موجودہ شیوراج سنگھ چوہان سرکارمیں پہلے وزیر تھے ، لیکن وہ اس وقت اراکین اسمبلی منتخب نہیں ہوئے تھے۔ غیررکن اسمبلی شخص کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیرکے عہدے پر رہنے کے آئینی التزامات کے تحت انہوں نےاسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں وزراء کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔




سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کے حامی سمجھے جاتے ہیں، تلسی رام سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت اسمبلی ضمنی انتخابات میں بالترتیب سیور اور سرکھی اسمبلی سیٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔ قواعد کے مطابق ریاست میں اس وقت وزیر اعلی سمیت زیادہ سے زیادہ 35 وزراء ہو سکتے ہیں۔ دو نئے وزراء کو ملا کر موجودہ کابینہ میں وزیر اعلی کے علاوہ 23 کابینہ وزیر اور 07 وزیر مملکت ہیں، اس طرح ابھی بھی چار آسامیاں حکمت عملی کے طور پر خالی ہیں۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 03, 2021 11:59 PM IST