ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Fights Back India:مدھیہ پردیش پولیس کی انوکھی پہل،شادی کی تقریب کی میزبانی کریں گےایس پی،دلہااوردلہن کوکرناہوگایہ کام

بھنڈ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ (Manoj Kumar Singh) نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شادی کی تقریبات میں دلہا اور دلہن کے علاوہ مزید دس مہمانوں کو مدعو کیا جائے اور کووڈ۔19 پروٹوکال پر عمل کیا جائے تو اس تقریب میں پولیس اہلکار بھی شریک ہوں گے اور اس جوڑے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

  • Share this:
Fights Back India:مدھیہ پردیش پولیس کی انوکھی پہل،شادی کی تقریب کی میزبانی کریں گےایس پی،دلہااوردلہن کوکرناہوگایہ کام
شادی کی تقریب کی میزبانی کریں گے ایس پی

مدھیہ پردیش کے بھنڈ (Bhind) ضلع کے اعلی پولیس عہدیدار نے بھوپال سے 500 کلومیٹر دور کووڈ۔19 کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے نئے انداز میں ترغیب دلائی ہے۔مدھیہ پردیش کے پولیس اہلکاروں نے شادی کی تقریبات کی میزبانی کرنے والے لوگوں کو راغب کرنے کے لئے ایک نئی پیشکش کی ہے۔


بھنڈ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ (Manoj Kumar Singh) نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شادی کی تقریبات میں دلہا اور دلہن کے علاوہ مزید دس مہمانوں کو مدعو کیا جائے اور کووڈ۔19 پروٹوکال پر عمل کیا جائے تو اس تقریب میں پولیس اہلکار بھی شریک ہوں گے اور اس جوڑے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔


ریاستی حکومت کے اصولوں کے مطابق شادی کے پروگراموں میں مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50مقررکی گئی ہے۔یہ خیال اس وقت پیش کیا گیا جب بھنڈ میں شادی کی تقریبات کے دوران کورونا سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کے کئی معاملے سامنے آئے۔ یہاں کے کرتھرا گاؤں میں شادی کی تقریب میں موسیقی پر ناچتے ہوئے لوگوں کا ویڈیو وائرل ہوا۔


مدھیہ پردیش پولیس اہلکارکی فائل فوٹو
مدھیہ پردیش پولیس اہلکارکی فائل فوٹو


ان لوگوں کے لئے ترغیبات کے طور پر جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کے واقعات کو دہرایا نہیں جائے گا۔ ایس پی سنگھ نے کہا کہ ’’اگر وہ میرے گھر میں دس یا کم مہمانوں کی موجودگی میں شادی کریں تو میں ان کے کھانے کے لیے بہترین انتظامات کروں گا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسے جوڑوں کو کووڈ۔19 کے رہنما اصولوں پر عمل پیراہونے کے لئے یادداشتیں دی جائیں گی اور انہیں لانے اور گھر واپس چھوڑنے کے لئے سرکاری گاڑی تعینات کی جائے گی‘‘۔تاہم ایس پی نے کہا کہ دو دن پہلے اعلان کرنے کے بعد سے کسی بھی جوڑے نے ابھی تک گھرکےکھانے کی دعوت کے لئے ضروری کام نہیں کیاہے۔



ایس پی نے کہا کہ ’’اگرچہ مجھے بتایا گیا ہے کہ 30 جوڑے مہمانوں کی تعداد10تک محدود کرنے کاارادہ کررہے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے گھر میں ان کے لئے ڈنر کا انتظام کروں گا‘‘۔اتوار کے روز ضلع میں کووڈ۔19 کے 44 کیس اور ایک موت ریکارڈ کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بھنڈ میں 221 فعال کیس ہیں۔

Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 27, 2021 01:40 PM IST