ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں ڈرگس: روی کشن کے دعوے پر جیا بچن کا پلٹ وار، بولیں- جس تھالی میں کھایا، اسی میں کر رہے ہیں چھید

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس (Monsoon session 2020) کے پہلے دن بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن (Ravi Kishan) نے لوک سبھا میں نشہ آور اشیا کا موضوع اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چین اور پاکستان سےنشیلی اشیا کی اسمگلنگ کا موضوع پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہوئے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
بالی ووڈ میں ڈرگس: روی کشن کے دعوے پر جیا بچن کا پلٹ وار، بولیں- جس تھالی میں کھایا، اسی میں کر رہے ہیں چھید
بالی ووڈ میں ڈرگس: روی کشن کے دعوے پر جیا بچن کا پلٹ وار

نئی دہلی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh rajput) کی موت کی جانچ میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ کو نشانہ بنانے والوں پر سماجوادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیا بچن (Jaya Bachchan) نے تنقید کی ہے۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن (Ravi Kishan) پر بالواسطہ طور پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ جس تھالی میں کھایا، اسی میں چھید کر رہے ہیں۔


دراصل پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن روی کشن نے لوک سبھا میں نشہ آور اشیا کا موضوع اٹھایا۔ یوپی کے گورکھپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن (Ravi Kishan) نے پیر کو دعویٰ کیا کہ پڑوسی ملک چین اور پاکستان، ہندوستان کی نوجوان نسل کو برباد کرنے کے لئے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کرا رہے ہیں اور نشے کے اس جنجال میں بڑی تعداد میں فلم انڈسٹری کے لوگ بھی شامل ہیں۔ روی کشن کے اس دعوے پر سماجوادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیا بچن (Jaya Bachchan) نے ایوان میں سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔


گورکھپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن (Ravi Kishan) نے پیر کو دعویٰ کیا کہ پڑوسی ملک چین اور پاکستان، ہندوستان کی نوجوان نسل کو برباد کرنے کے لئے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کرا رہے ہیں۔
گورکھپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن (Ravi Kishan) نے پیر کو دعویٰ کیا کہ پڑوسی ملک چین اور پاکستان، ہندوستان کی نوجوان نسل کو برباد کرنے کے لئے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کرا رہے ہیں۔


رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے نام لئے بغیرکہا، ’فلم انڈسٹری میں لگے ہوئے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھڑک رہے ہیں۔ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے لوگوں نے اسے نالی کہا ہے۔ میں اس سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔ مجھے امید ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کو اس طرح کے الفاظ کا استعمال نہ کرنے کے لئے کہے گی۔

جیا بچن نے کہا- یہ شرمناک ہے

جیا بچن نے کہا، ’صرف اس لئے کہ کچھ لوگ برے ہیں آپ پوری انڈسٹری کی شبیہ کو دھومل نہیں کرسکتے۔ مجھے شرم آتی ہے کہ فلم انڈسٹری سے ناطہ رکھنے والے لوک سبھا میں ہمارے ایک رکن نے اس کے خلاف بات کی۔ یہ شرمناک ہے’۔ انہوں نے کہا، ’فلم انڈسٹری لوگوں کے لئے روزگار کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ ہمیشہ حکومت کی مدد کرنے کے لئے آگے آئی ہے۔ اس لئے، میں آپ سے انڈسٹری کی حمایت کرنے کی گزارش کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ روی کشن نے کہا کہ ہمارے فلم انڈسٹری میں اس کی پیٹھ ہوچکی ہے اور این سی بی اس کی جانچ کر رہی ہے۔ گورکھپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے اور چین اور پاکستان کی سازش پر روک لگائی جائے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2020 12:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading