உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP Municipal Election:مدھیہ پردیش سےSPغائب،BSPہوئی کمزور، عاپ اورMIMنے بگاڑی مساوات

    عام آدمی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی اور کانگریس کی سیاسی مساوات کو خراب کررہے ہیں!

    عام آدمی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی اور کانگریس کی سیاسی مساوات کو خراب کررہے ہیں!

    MP Municipal Election: یہ واضح ہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں عاپ کے امیدواروں کی تعداد اور طاقت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ 2014 میں ریاست بھر میں 865 آزاد کونسلروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    • Share this:
      MP Municipal Election:بھوپال: اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش میں سیاسی ماحول تیزی سے بدل رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی پوری طرح غائب ہے۔ بی ایس پی کی کارکردگی بھی اوسط رہی۔ عام آدمی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم نے زبردست انٹری ماری ہے۔ اربن باڈی انتخابات میں جس مضبوط طریقے سے آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ریاست کی تمام مساواتیں اُلٹی پڑ رہی ہیں۔

      مدھیہ پردیش میں بدلتے ہوئے سیاسی ماحول کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کی شمولیت نے کانگریس اور بی جے پی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔ ان انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ آزاد امیدواروں نے اپنی طاقت دکھائی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی سب سے زیادہ اثردار ثابت ہوئی ہے۔ اس بار 123 آزاد امیدواروں نے پچھلی بار کے بلدیاتی انتخابات سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آزاد امیدواروں نے ریاست بھر میں 988 یعنی 13فیصد عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ تعداد کانگریس اور بی جے پی کے کھیل کو خراب کرنے کے لیے کافی ہے۔ تاہم آزاد امیدواروں میں ایسے اور بھی چہرے ہیں جو بی جے پی اور کانگریس سے باغی ہیں۔

      عام آدمی پارٹی کا جلوہ
      عام آدمی پارٹی نے سنگرولی میں میئر کا عہدہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کونسلروں کے 64 عہدے جیت کر اس نے بی ایس پی کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریاست کی تیسری طاقت بن گئی ہے۔ سنگرولی میں عام آدمی پارٹی کے سب سے زیادہ 5 کونسلر جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو یہاں 7 سیٹوں پر معمولی فرق سے شکست ہوئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کاشی وشواناتھ-گیانواپی تنازعہ پرSCمیں سماعت آج،مورتیوں کی پوجا کی اجازت کی بھی ہے مانگ

      یہ بھی پڑھیں:
      خلائی اسٹیشن کی تیاری میں مصروف اِسرو،2024میں ہوگا’اسپیس ڈاکنگ تجربہ‘، جانیے سب کچھ

      یہ واضح ہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں عاپ کے امیدواروں کی تعداد اور طاقت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ 2014 میں ریاست بھر میں 865 آزاد کونسلروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار ممبران کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔ اس بار ریاست میں 988 آزاد کونسلر آئے ہیں۔ ان میں سے عام آدمی پارٹی کے 64 کونسلر جیت گئے ہیں۔ وہیں بہوجن سماج پارٹی کے 10 سیٹیں کم آئی ہیں یعنی اس کے صرف 54 کونسلر ہی جیت پائے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: