உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ، رکن اسمبلی بیٹے آکاش اور میندولا کی وجہ سے مہاکال مندر میں ہنگامہ

    بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ، رکن اسمبلی بیٹے آکاش اور میندولا کی وجہ سے مہاکال مندر میں ہنگامہ

    بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ، رکن اسمبلی بیٹے آکاش اور میندولا کی وجہ سے مہاکال مندر میں ہنگامہ

    بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ، ان کے بیٹے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور رکن اسمبلی رمیش میندولا کی وجہ سے اجین کے مہاکال مندر میں جم کر ہنگامہ ہوا۔

    • Share this:
      اجین: بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ، ان کے بیٹے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور رکن اسمبلی رمیش میندولا کی وجہ سے اجین کے مہاکال مندر میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ ان کی وجہ سے جمعہ کے روز مہاکال کی بھسم آرتی نصف گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ تینوں لیڈر بھسم آرتی سے ٹھیک پہلے مہاکال درشن کرنے گئے تو پجاریوں نے انہیں روک دیا۔ اس درمیان رکن اسمبلی رمیش میندولا منہ سے کپڑا ڈھک کر لوگوں سے بچتے ہوئے نظر آئے۔ مہاکال مندر میں بھسم آرتی کے دوران سبھی وی آئی پی اور عام عقیدت مندوں (شردھالووں) کے داخلہ پر پابندی ہے۔

      واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کسی نہ کسی طرح سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ جمعرات کو ہی ان کا وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھا گانا بحث کا موضوع بن گیا۔ یہاں کیلاش وجے ورگیہ نے بھٹا پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں صوبے کے تقریباً سبھی بڑے لیڈر اور وزیر پہنچے۔ اس دوران لوگوں کی گزارش پر وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے گانا گایا۔ کیلاش وجے ورگیہ کا ہاتھ تھام کر وزیراعلیٰ نے یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے... توڑیں گے دم مگر... تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے کہ تال چھیڑی۔ اس دوران وہاں موجود کوئی بھی تالی بجانے سے خود کو نہ روک سکا۔

      بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کسی نہ کسی طرح سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔
      بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کسی نہ کسی طرح سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔


      کھل گئے ناگ چندیشور مندر کے پٹ، زائرین کو داخلہ نہیں

      جمعہ کو ناگ پنچمی ہے۔ اس دن اجین کے مشہور ناگ چندیشور مندر کے پٹ کھلتے ہیں۔ مہاکال مندر کے شکھر پر واقع اس مندر کے پٹ عقیدت مندوں کے لئے سال میں صرف ایک بار ناگ پنچمی پر ہی کھلتے ہیں، جو مسلسل 24 گھنٹے تک کھلے رہتے ہیں۔ آج رات ٹھیک 12 بجے مندر کے پٹ کھل جائیں گے، لیکن کورونا کے سبب اس سال بھی زائرین کے آنے پر پابندی ہے۔ ویب سائٹ اور ٹی وی چینلس کے ذریعہ لوگ گھر بیٹھے ہی درشن کرسکیں گے۔

      عقیدت مندوں کے لئے سال میں ایک بار کھلنے والے بھگوان ناگ چندیشور مندر کے پٹ آج رات 12 بجے کھولے جائیں گے۔ سال میں ایک بار ناگ پنچمی کے دن مندر کے پٹ 24 گھنٹے کے لئے کھولے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح ہی اس سال بھی کورونا کی گائڈ لائن کے سبب مندر میں عقیدت مندوں کے داخلہ پر پابندی عائد رہے گی۔ عقیدت مند مہاکال کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے لائیو درشن کرسکیں گے۔ روایت کے مطابق، پٹ کھول کر مہانروانی اکھاڑے کے مہنت ونیت گری، ودھی- ودھان سے بھگوان ناگ چندیشور کی پوجا کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: