ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا- عامر خان نے 2 بیویوں اور 3 بچوں کو چھوڑا، ان کا کیا ہوگا؟ پاکستان پر بھی کی تنقید

Bollywood News: بی جے پی رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا بالی ووڈ اداکار عامر خان پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان جیسے لوگ آبادی بڑھانے کے لئے سیدھے طور پر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے دو بیویاں اور بچوں کو چھوڑ دیا۔ کیا ہوگا ان کا۔ ان پر لگام لگنی چاہئے۔

  • Share this:
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا- عامر خان نے 2 بیویوں اور 3 بچوں کو چھوڑا، ان کا کیا ہوگا؟ پاکستان پر بھی کی تنقید
Bollywood News: بی جے پی رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا بالی ووڈ اداکار عامر خان پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان جیسے لوگ آبادی بڑھانے کے لئے سیدھے طور پر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے دو بیویاں اور بچوں کو چھوڑ دیا۔ کیا ہوگا ان کا۔ ان پر لگام لگنی چاہئے۔

مندسور: مندسور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا نے حال ہی میں دوسری بیوی سے الگ ہوئے بالی ووڈ اداکار عامر خان پر متنازعہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان جیسے لوگ ملک کی آبادی کو غیر متوازن کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کی اور 3 بچوں کو چھوڑ دیا۔ ان کی پہلی بیوی رینا دتہ دو بچوں کے ساتھ اور دوسری بیوی کرن راو اپنے بچے کے ساتھ کہاں بھٹکیں گی۔ اس کی تشویش نہیں۔ لیکن، دادا عامر خان تیسری کی تلاش میں مصروف ہوگئے ہیں۔ عامر خان جیسے لوگوں کو روکنا پڑے گا۔


دراصل، رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا آبادی کنٹرول قانون پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے قانون کی وکالت کرتے ہوئے اداکار عامر خان کو انڈے بیچنے والا بھی بتایا۔ سدھیر گپتا پہلے بھی آبادی کنٹرول قانون نافذ کرنے کی وکالت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل محدود ہیں اور آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس لئے آبادی کنٹرول قانون ضروری ہے۔


پاکستان پر بھی کی تنقید


سدھیر گپتا نے کہا- بہت ہی واضح ہے کہ آخر کار ہمیں ایک نہ ایک دن تو غور وخوض کرنا پڑے گا۔ میں نے کئی بار دیکھا تو ایک انچ کی زمین ہندوستان کی بڑھی نہیں ہے اور آبادی 140 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ نہ تو نیک خواہشات بنتی ہیں نہ مبارکباد بنتی ہے۔ اگر پیچھے پلٹ کر دیکھیں تو ہندوستان جب تقسیم ہوا تھا، اس دوران پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے زمین بہت زیادہ گئی تھی، لیکن انہوں نے لوگوں کو تو دھکا دے کر لوٹا دیا، لیکن اس کے بدلے بے شرموں نے زمین نہیں لوٹائی، لیکن یہ شرم والی دنیا ہے اور اس میں پاکستانیوں کی کتنی جگہ ہے، اس پر کتنی بحث کریں گے۔

 شادی کے 15 سال بعد عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) نے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

شادی کے 15 سال بعد عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) نے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


یہ ملک کی بدقسمتی: گپتا

سدھیر گپتا نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے، بدقسمتی دیکھنے جائیں تو فرید آباد کی ایک خاتون مس جوجو بریسٹ کینسر سے متاثر تھیں۔ اس نے اپنے آٹھویں اور آخری بچے کو جنم دیا اور مرنے سے پہلے بیان دیا کہ میں خوش ہوں کہ میں اپنے خدا کے پیغام کو پھیلانے میں 8 بچے دینے میں کامیاب رہیں۔ یہ کون سا پیغام ہے، اس لئے ہندوستان کو سخت ہونا پڑے گا۔ ارتقائی سوچ چاہئے تو آبادی پر کنٹرول کرنا چاہئے۔ اور جن لوگوں کے ارادے بیمار ہیں، ان پر کنٹرول چاہئے۔

عامر خان اور کرن راو نے جاری کیا تھا مشترکہ بیان

شادی کے 15 سال بعد عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) نے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عامر خان اور کرن راو نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں دونوں نے آپسی رضا مندی سے طلاق (Aamir Khan Kiran Rao Divorce) کی بات کہی تھی۔ اپنے مشترکہ بیان میں دونوں نے بتایا کہ دونوں ہی اپنی زندگی میں نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں، لیکن، شوہر - بیوی کے طور پر نہیں بلکہ والدین اور فیملی کے طور پر۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2021 02:13 PM IST