ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

MP News: مامی کی بھانجوں نے کی آبروریزی، جھوٹ بول کر خاتون کو جنگل لے گئے تھے ملزم

Gwalior News: مدھیہ پردیش کے گوالیئر ضلع میں حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مامی کو بھانجے پھسلاکر لے گئے اور جنگل میں جاکر آبروریزی کی۔ ملزم نے خواتین سے کہا کہ اس کے شوہر کا حادثہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد خاتون ان کے جھانسے میں آگئی۔

  • Share this:
MP News: مامی کی بھانجوں نے کی آبروریزی، جھوٹ بول کر خاتون کو جنگل لے گئے تھے ملزم
Gwalior News: مدھیہ پردیش کے گوالیئر ضلع میں حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مامی کو بھانجے پھسلاکر لے گئے اور جنگل میں جاکر آبروریزی کی۔ ملزم نے خواتین سے کہا کہ اس کے شوہر کا حادثہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد خاتون ان کے جھانسے میں آگئی۔

گوالیئر: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh News) کے گوالیئر ضلع سے حیران کرنے والی خبر آرہی ہے۔ یہاں دو نوجوانوں نے مامی کے ساتھ آبروریزی کی۔ دونوں شخص خاتون کو شوہر کے حادثے کے نام پر جھانسہ دے کر جنگل میں لے گئے اور آبروریزی کو انجام دیا۔ حادثہ دو ماہ قبل کا ہے، لیکن روز روز کی بلیک میلنگ سے تنگ خاتون نے بدھ کو شوہر کے ساتھ مہاراج پورہ تھانے پہنچ کر معاملہ درج کرایا۔ ملزم فی الحال فرار ہیں۔ دونوں ملزم اور متاثرہ کے درمیان مامی - بھانجے کا رشتہ ہے۔


بھارت مارکیٹ علاقے میں رہنے والی 24 سال کی خاتون نے مہاراج پورہ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ ان کا شوہر اکثر رات میں آٹو چلاتے ہیں۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ان کے پڑوس میں رہنے والے اروند ماہور اور سونو ماہور فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ رشتہ داری کے سبب دونوں اسے مامی کہہ کر بلاتے ہیں۔ تقریباً دو ماہ پہلے رات کے وقت شوہر آٹو لے کر نکلے تھے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد اروند اور سونو ان کے گھر پہنچے۔ دونوں نے بتایا کہ ماما کا حادثہ ہوگیا ہے۔ دونوں کی باتوں میں آکر خاتون ان کے ساتھ چلی گئی۔ دونوں اسے مہاراج پورہ کے جنگل میں لے گئے اور ڈرا دھمکاکر آبروریزی کی۔ واردات کے بعد دونوں نے حادثہ کے بارے میں کسی کو بتانے پر شوہر اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گھر چھوڑ دیا۔


مسلسل کر رہے تھے بلیک میل: متاثرہ کا الزام


بدھ کو مہاراج پورہ تھانے میں پہنچ کر خاتون نے اپنی آپ بیتی پولیس کو سنائی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بدنامی کے سبب وہ دو ماہ تک خاموش رہی، لیکن دونوں ملزمین مسلسل انہیں بلیک میل کر رہے تھے۔ روز روز اس کے ساتھ تعلقات بنانے کا دباو ڈالتے تھے، منع کرنے پر شوہر اور بچے کے قتل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔ ساتھ ہی سماج میں بدنام کرنے کا خوف بھی دکھاتے تھے۔

گھر سے نکلنا بند کردیا تھا: متاثرہ

خاتون نے بتایا کہ دونوں کے خوف سے اس نے گھر سے نکلنا بند کردیا تھا۔ مہاراج پورہ سی ایس پی روی سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر دونوں ملزمین کے خلاف اغوا اور اجتماعی آبروریزی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2021 01:22 PM IST