LIVE NOW

مدھیہ پردیش سیاسی بحران : 12 مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں جیوترادتیہ سندھیا : ذرائع

مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان ​​کے درمیان کانگریس کے ناراض لیڈر جیوتیرادتیہ سندھیا نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد کانگریس سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔

news18urdu.com | March 10, 2020, 11:34 PM IST
facebook Twitter Linkedin
Last Updated March 10, 2020
auto-refresh

Highlights

Load More
مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان ​​کے درمیان کانگریس کے ناراض لیڈر جیوتیرادتیہ سندھیا نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد کانگریس سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔ سندھیا نے صبح پہلے وزیر داخلہ امت شاہ کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور پھرامت شاہ اورسندھیا دونوں مل کر وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پہنچے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی ملاقات کے بعد جیوتیرادتیہ سندھیا اور امت شاہ ایک ساتھ آئے۔ اس کے کچھ دیر بعدادتیہ سندھیا نے ٹوئٹر پركانگریس صدر سونیا گاندھی کو ارسال کردہ اپنےاستعفی کو پوسٹ کر دیا۔ استعفی پر پیر کی تاریخ درج ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے امت شاہ اورپی ایم مودی سے ملنے سے پہلے ہی کانگریس سے استعفی دے دیا تھا۔وہیں کانگریس نے جیوترادتیہ سندھیا کے خلاف پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کرنے کی بات کہی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ جیوتر ادتیہ سندھیا کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں پارٹی سے  معطل کردیاگیاہے۔ادھرسینئر کانگریس لیڈر جیوترادتیہ سندھا کے بعد ان کے حامی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے  استعفی دیا۔