உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Teacher's Day 2021: یوم اساتذہ کے موقع پر29 اساتذہ ہوں گےسرفراز، یہاں دیکھیں انتخاب کا طریقہ کار

    Teacher's Day 2021: یوم اساتذہ پر 29 اساتذہ ہوں گے سرفراز

    Teacher's Day 2021: یوم اساتذہ پر 29 اساتذہ ہوں گے سرفراز

    Teacher's Day 2021: مدھیہ پردیش میں اساتذہ کو ریاستی سطح کے اعزاز سے سرفراز کرنے کےلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ انتخاب اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر گورنر کے ذریعہ سرفراز کیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھوپال: مدھیہ پردیش میں تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کے 29 اساتذہ کو ریاستی سطح کی تعلیمی اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ یوم اساتذہ سے قبل یہ اعلان ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن نے کیا ہے۔ ریاستی سطح کے تعلیمی اعزاز کے لئے منتخب کئے گئے اساتذہ کو تعلیم کے میدان میں نوویٹیو اور بہترین خدمات انجام دینے کے لئے سرٹیفکیٹ اور اعزازی رقم کے طور پر 25000 روپئے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ منتخب اساتذہ کو اس اعزاز سے پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر سرفراز کیا جائے گا۔

      مدھیہ پردیش میں اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ موصولہ درخواستوں میں سے ضلع سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کی گئی اس سفارش کا جائزہ ریاستی سلیکشن کمیٹی نے لیا۔ ان میں سے 29 اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کئے جانے کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔

      یوم اساتذہ کے موقع پر مدھیہ پردیش میں اساتذہ کو ہر سال اعزاز سے سرفراز کیا جاتا ہے۔ اس میں اساتذہ کو گورنر سرفراز کرتے ہیں۔ اس دوران قومی اعزاز برائے اساتذہ سے نوازے گئے اساتذہ کو بھی اعزازی رقم دی جاتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: