ہوم » نیوز » وطن نامہ

پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوئے سبھی ممبران ایک ہفتہ تک رہیں گے کوارنٹائن

بی جے پی لیڈر راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ خود سات دنوں تک سیلف آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ چندر شیکھر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی تھی ۔

  • Share this:
پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوئے سبھی ممبران ایک ہفتہ تک رہیں گے کوارنٹائن
پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوئے سبھی ممبران ایک ہفتہ تک رہیں گے کوارنٹائن

کچھ دنوں پہلے پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کی میٹنگ میں حصہ لینے والے سبھی ممبران پارلیمنٹ کو سات دنوں کیلئے سیلف آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ ہدایت کمیٹی سکریٹریٹ کے اسٹاف کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد دی گئی ہے ۔ بی جے پی لیڈر راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ خود سات دنوں تک سیلف آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ چندر شیکھر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی تھی ۔


کمیٹی کی میٹنگ میں کئی ریاستوں کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہوئے تھے ۔ ان میں بنگلورو ، حیدرآباد ، سورت کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں ۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی کہا کہ انہوں نے خود کو سیلف کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ دراصل انہوں نے یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے بی جے پی نائب صدر رویندر رینا کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر کے بعد کیا ہے ۔ جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رویندر رینا بارہ جولائی کو سری نگر سے باندی پورہ کے سفر کے دوران ساتھ تھے ۔



 بہار میں کئی بی جے پی لیڈر متاثر

بہار بی جے پی دفتر میں آج کورونا وائرس کا دھماکہ ہوا ۔ دفتر میں 75 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔ پیر کو سبھی لیڈروں کا نمونہ لیا گیا تھا اور جب آج سب کی رپورٹ آئی تو چونکانے والی تھی ۔ 100 میں سے 75 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ، لیکن اس کے پیچھے کی کہانی کافی دلچسپ ہے ۔ شادی کے لڈو نے کورونا دھماکہ کرادیا ۔

متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے متجاوز

غور طلب ہے کہ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ پیر کو ملک میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ حالانکہ ہندوستان میں کورونا سے شفا یابی کی شرح بھی تیزی کے ساتھ بڑھ برہی ہے ۔ پیر کو ہندوستان میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 63 فیصد سے زیادہ ہوگئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 07:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading