ہوم » نیوز » وطن نامہ

پڑھئے ، ہند پاک مہامقابلہ سےقبل دھونی کی یہ تصویر کیوں ہو رہی ہے وائرل ، پاکستانی بھی کررہے ہیں تعریف

اتوار کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے مہا مقابلہ سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

  • Share this:

اتوار کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے مہا مقابلہ سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ ہی پاکستانی ٹوئٹر یوزر نے بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد دھونی کی کافی تعریف کی ۔

دراصل مہندر سنگھ دھونی کی ایک تصویر حال ہی میں ٹویٹر پر شیئرکی گئی ہے، جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبد اللہ کو گود میں لئے ہوئے ہیں ۔

اس خوبصورت تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک پاکستانی کرکٹ مداح کی طرف سے لکھا کہ دھونی کو پسند نہ کرنا ناممکن ہے ۔ کاشف شہباز نے لکھا کہ دھونی آپ كو بہت پسند اور احترام کرتے ہیں ۔

First published: Jun 17, 2017 11:06 PM IST