ہوم » نیوز » اسپورٹس

Dhoni Family News : ایم ایس دھونی کی والدہ اور والد کو کورونا پازیٹو، رانچی کے نجی اسپتال میں شریک

ایم ایس دھونی کے والد اور والدہ رانچی کے پلس سپر اسپیشلیٹی اسپتال (Pulse Super Speciality Hospital) میں زیر علاج ہیں۔

  • Share this:
Dhoni Family News : ایم ایس دھونی کی والدہ اور والد کو کورونا پازیٹو، رانچی کے نجی اسپتال میں شریک
مہندر سنگھ دھونی کا اعلان ، نہیں لوں گا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ ، چنئی کیلئے کھلتا رہوں گا

Dhoni Family News :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی والدہ دیوکی دیوی (Devaki Devi ) اور والد پان سنگھ (Pan Singh) کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور انھیں کورونا پازیٹو ہوا ہے۔جیسے ہی پتہ چلا کہ دھونی کے والدین کو کورونا پازیٹو ہوا ہے۔ اسی وقت انھیں رانچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایم ایس دھونی کے والد اور والدہ رانچی کے پلس سپر اسپیشلیٹی اسپتال (Pulse Super Speciality Hospital) میں زیر علاج ہیں۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ چنئائی سپر کنگز (Chennai Super Kings) کے کپتان دھونی انڈین پریمیر لیگ (Indian Premier League) کے 14 ویں ایڈیشن میں ممبئی میں 3 مرتبہ چیمپئن کی قیادت کررہے ہیں۔وانکھیڈے اسٹیڈیم (Wankhede Stadium) میں بدھ کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس (Kolkata Knight RIders) کے خلاف آئی پی ایل (IPL 2021 ) کے چوتھے میچ میں دھونی کو سی ایس کے کی برتری حاصل ہے۔



واضح رہے کہ ایم ایس دھونی ہندستان کا ایک ایسا کھلاڑی ہے جس نے اپنے 15 سال کے کرکٹ کریئر میں کئی تاریخ رقم کی۔ ایک ایسا کپتان جس نے 22 گز کی پچ اور 70 گز کے گھیرے میں ہندستان کو ایک نہیں دو مرتبہ چیمپئن بنایا۔ ایک ایسا بلے باز جس نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار سے زیادہ رن بنائے۔ ایک ایسا بلے باز جس نے مڈل آرڈر میں آکر ٹیم انڈیا کو کئی ہاری بازی جتائی۔

حالانکہ اب ماہی کے اندر وہ میجک(جادو) نہیں رہا۔ اب دھونی کا کریئر ڈھلان پرہے اوراسی لئے ان کے سنیاس کی مانگ مسلسل تیز ہورہی ہے۔ حالانکہ اب بھی کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ دھونی میں اب بھی جان باقی ہے اور وہ کم از کم اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ رہ سکتے ہیں۔ حالانکہ اعدادوشمار تو اس کی تصدیق نہیں کرتے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 21, 2021 10:59 AM IST