سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر جمعہ کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد معاملہ جمعہ کو سماعت کے لیے درج کیا جائے گا۔
سینئر وکیل کولن گونسالویس نے زبیر کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دی تھی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ وہاں کے لوگ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ہندو شیر سینا کے سیتا پور ضلع صدر بھگوان شرن کی طرف سے یکم جون کو تعزیرات ہند کی دفعہ 295A (مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی عمل) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت زبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
دہلی پولیس نے زبیر کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں 27 جون کو گرفتار کیا تھا۔
مرکزی حکومت کی ہر گھر ترنگامہم پر سوال، جموں و کشمیر کے سابقCM بولے- وہ اپنے گھر میں رکھنا
دہلی پولیس نے زبیر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش) اور 201 (ثبوت کو تباہ کرنا) اور فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کی دفعہ 35 کی دفعات بھی لگائی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔