محرم 2019: حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے محرم

محرم کوئی تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ ماتم منانے کا دن ہے۔ آخری نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسین اوران کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں محرم منایا جاتا ہے۔

Sep 10, 2019 10:54 AM IST | Updated on: Sep 10, 2019 10:55 AM IST
محرم 2019: حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے محرم

فائل فوٹو

محرم کوئی تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ ماتم منانے کا دن ہے۔ آخری نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسین اوران کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں محرم منایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ اسلامی ہجری سنہ کا پہلا مہینہ ہے۔ پوری اسلامی دنیا میں محرم کی 9 ویں اور10 ویں تاریخ کو مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں اور مسجدوں اورگھروں میں عبادت کی جاتی ہے۔

اسلامی کلینڈر کے مطابق محرم ہجری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ محرم مذہب اسلام کے ماننے والے لوگوں کے لئے انتہائی اہم مہینہ ہے۔ اس ماہ کی بہت ساری خصوصیات ہیں۔ محرم وہ مہینہ ہے جس میں 10 دن امام حسین کا سوگ منایا جاتا ہے۔ اسی ماہ میں مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔

Loading...

کربلا یعنی آج کا شام جہاں سنہ 60 ہجری کو یزید مسلمانوں کا خلیفہ بن بیٹھا تھا۔ وہ اپنی بالادستی کو پورے عرب میں پھیلانا چاہتا تھا جس کے لئے اس کے سامنے سب سے بڑے چیلنج تھے امام حسین جو کسی بھی حالت میں یزید کے سامنے جھکنے کوتیارنہیں تھے۔ اس وجہ سے سنہ 61 ہجری سے یزید کے مظالم میں اضافہ ہونے لگا۔ ایسے میں وہاں کے بادشاہ امام حسین اپنے اہل خانہ اورساتھیوں کے ہمراہ مدینہ سے عراق کے شہرکوفہ جانے لگے۔ راستے میں یزید کی فوج نے کربلا کے ریگستان پرامام حسین کے قافلے کوروک دیا اور پھر یہیں امام حسین کی شہادت کا بدبختانہ واقعہ پیش آیا۔ اسی دن سے محرم کو امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Loading...