ہوم » نیوز » معیشت

مکیش امبانی نے کہا- 2 جی فری ہندوستان کے لئے جلد اقدامات کرے حکومت

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے کہا کہ آج جب دنیا 5 جی کی دروازے پرکھڑی ہے، تب ملک میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں اور 2 جی فیچر فون استعمال کررہے ہیں۔

  • Share this:
مکیش امبانی نے کہا- 2 جی فری ہندوستان کے لئے جلد اقدامات کرے حکومت
حکومت 2جی فری ہندوستان کے لئے جلد اقدامات کرے: مکیش امبانی

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے جمعہ کو کہا کہ اب ٹو جی موبائل سروس کی وداعی کا وقت آگیا ہے۔ مکیش امبانی نے 25 برس قبل آج ہی کے دن ملک میں پہلی موبائل کال کا آغاز ہونے کے موقع پر سیلولر آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے ’دیش کی ڈیجیٹل اڑان‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ورچول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو 2جی سے پاک بنایا جائے۔


ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے کہا کہ آج جب دنیا 5 جی کی دروازے پرکھڑی ہے، تب ملک میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگ 2جی میں پھنسے ہوئے ہیں اور 2 جی فیچر فون استعمال کررہے ہیں۔ اس مسئلہ پر فوری طورپر ضروری پالیسی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مکیش امبانی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران موبائل زندگی کا ضروری حصہ بن کر سامنے آیا ہے اور لوگوں کو طاقتور بنانے کا ذریعہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل نے قوم کو مشکل وقت میں جوڑے رکھا اور معیشت کاپہیہ موبائل کی بدولت گھومتا رہا۔




وہیں دوسری جانب ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک 50 کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اپریل - جون سہ ماہی کے دوران خالص 99 لاکھ نئے صارفین جوڑے اور مجموعی صارفین 39 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئے۔ صرف چار سال قبل موبائل شعبے میں قدم رکھنے والی جیو اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو مات دے کر پہلے مقام پر ہے اور اب اس کا اگلا ہدف 2024 تک اپنے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کرنا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 06:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading