ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں مکیش امبانی نے بھی جلائے دیئے، دیپ کی روشنی میں روشن ہوا اینٹیلیا

ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنی بیوی نیتا امبانی کے ساتھ اتوار کو دیئے جلائے۔ وزیر اعظم مودی نے کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کے اتحاد کا ثبوت دینے کو لے کر لوگوں سے اتوار رات 9 بجے سے 9 منٹ تک دیئے جلانے کی اپیل کی تھی۔

  • Share this:
کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں مکیش امبانی نے بھی جلائے دیئے، دیپ کی روشنی میں روشن ہوا اینٹیلیا
مکیش امبانی اور نیتا امبانی دیپ جلاتے ہوئے۔

ممبئی: وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کی پورے ملک نےحمایت کی۔ ملک کےکونےکونے میں، عام ہو یا خاص، سبھی نے رات 9 بجے 9 منٹ مہم کےلئےگھروں کی لائٹیں بندکیں اور دیا، موم بتی جلائے۔ پورے ملک نے کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں اتحادکا پیغام دیا۔ اتوار رات 9 بجےخود وزیراعظم نے اپنی رہائش گاہ کی لائٹ بجھا کر دیئے روشن کئے۔ اسی ضمن میں ریلائنس انڈسٹریزکےچیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور ان کی بیوی نیتا امبانی نے بھی ممبئی واقع اپنی رہائش گاہ پر دیئےجلاکر اتحاد کا پیغام دیا۔


مکیش امبانی اورنیتا امبانی نے اپنی رہائش گاہ ’انٹیلیا’ میں اتوار رات 9 بجے موم بتی اور مٹی کے دیئےجلائے۔ اس دوران انٹیلیا کی سبھی لائٹس کو 9 منٹ کےلئے بندکردیا گیا۔



واضح رہےکہ اس سے پہلےکورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے نپٹنےکےلئے وزیراعظم کیئرس فنڈمیں ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries Limited) نے500 کروڑ روپئےکی امدادی رقم دینےکا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ کمپنی نے مہاراشٹر اور گجرات کے وزیراعلیٰ کے راحتی فنڈ میں بھی 5-5 کروڑ روپئے کی امدادی رقم دینےکا اعلان کیا تھا۔

50 لاکھوں لوگوں کو 10 دن تک کھانا کھلانے کا عزم

اس کے علاوہ 50 لاکھ لوگوں کو 10 دنوں تک کھانا بھی مہیا کرایا جارہا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ریلائنس فاونڈیشن (Reliance Foundation) نے 100 بستروں کا پہلا کووڈ-19 (COVID-19) اسپتال صرف دو ہفتوں میں تیارکیا تھا۔ ریلائنس ایک لاکھ ماسک اور ہزاروں کی تعداد میں پرسنل پروٹیکٹیو اکوئپمنٹ (پی پی ای) بھی تیار کرہی ہے۔ تاکہ ملک کے طبی کارکنان کا خیال رکھا جاسکے۔ ایمرجنسی گاڑیوں میں فری ایندھن اور ڈبل ڈیٹا ریلائنس پہلے سے ہی دستیاب کرا رہی ہے۔

(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔
First published: Apr 06, 2020 02:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading