ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Jio-Facebook Deal جیو- فیس بک معاہدے کے بعدمکیش امبانی بنے ایشیا کے سب سےامیر شخص، جیک ماکو پیچھےچھوڑا

فیس بک نے ریلائنس جیو (Facebook-Reliance Deal) کی 9.99 فیصد شراکت 5.7 ارب میں لی ہے۔ اس معاہدے کے بعد مکیش امبانی ایشیا کے سب سےامیر شخص بن گئے ہیں۔

  • Share this:

نئی دہلی: فیس بک نے ریلائنس جیو (Facebook-Reliance Deal) کی 9.99 فیصد حصہ داری 5.7 ارب میں لی ہے۔ اس معاہدے کے بعد مکیش امبانی (Mukesh Ambani) ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ ابھی تک جیک ما (Jack Ma) ایشیا کے سب سے امیر شخص تھے، لیکن مکیش امبانی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2014 میں واٹس اپ کےحصول کے بعد فیس بک سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی بن گئی ہے۔ اس معاہدے کے بعد بدھ کو شیئر بازار میں ریلائنس انڈسٹریز کےشیئر 9.83 فیصد چڑھ کر 1359 روپئے پر بند ہوئے۔


فیس بک کے اس معاہدے سے مکیش امبانی کی جائیداد 4 ارب ڈالر بڑھ کر 49 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی مکیش امبانی کے جائیداد علی بابا کے بانی جیک ما کے مقابلے تین ارب ڈالر زیادہ ہوگئی ہے۔ بلومبرگ کے اعدادوشمارکے مطابق، منگل 21 اپریل تک مکیش امبانی کی ویلتھ 14 ارب ڈالر تک گر گئی تھی۔ وہیں منگل کوجیکما کی ویلتھ میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی تھی۔


4.75 لاکھ کروڑ روپئے کی ہوگئی ریلائنس جیو


فیس بک نے ریلائنس جیو میں 43,574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ Jio Platforms میں Facebook 9.9 فیصد شراکت خریدے گی۔ یہ کسی کمپنی میں اقلیتی شراکت (Minority Stake) کےلئے اب تک کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ F1acebook کی سرمایہ کاری کے بعدکا ویلیوایشن تقریباً 4.75 لاکھ کروڑ روپئے ہوجائےگا۔ ہندوستان کی کسی کمپنی میں اقلیتی شراکت (Minority Stake) کےلئے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایف ڈی آئی ہے۔ Jio Platforms کے لئے پری منی انٹرپرائز ویلیو تقریباً 66 ارب ڈالر ہوگی۔ اس پارٹنرشپ سے لوگوں اور بزنس کے لئے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈیجیٹل انڈیا کا مشن پورا ہوگا

ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کے چیئرمین مکیش امبانی نےلانگ ٹرم شراکت کے تحت Facebook کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیس بک کے ساتھ اس معاہدے سے ڈیجیٹل انڈیا کا مشن مکمل ہوگا۔ واضح رہےکہ ریلائنس جیو میں دنیا کی سب سے بڑی نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک حصےداری خریدےگا۔ اس کے لئے فیس بک نے جیو پلیٹ فارم میں 43,574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنےکا اعلان کیا ہے۔ اس کے ذریعہ فیس بک کو جیو میں 9.99 فیصدی حصے داری ملے گی۔ فیس بک کی اس سرمایہ کاری کے بعد جیو کی انٹرپرائز ویلیو 4.62 لاکھ کروڑ ہو گئی ہے۔


(ڈسکلیمر:نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)






First published: Apr 22, 2020 11:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading