مکیش امبانی دنیا کے ساتویں امیر ترین شخص، عظیم سرمایہ کار وارن بفیٹ کو پیچھے چھوڑ دیا
ایشیا کی سب سے امیر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اپنی زندگی میں جمعہ کو ایک نئے باب کا اضافہ کرتےہوئے دنیا کے ساتویں امیر ترین کا اعزاز حاصل کرلیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 11, 2020 12:37 AM IST

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اب دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔
نئی دہلی: ایشیا کی سب سے امیر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی Mukesh Ambani Networth نے اپنی زندگی میں جمعہ کو ایک نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے دنیا کے ساتویں امیر ترین کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فوربس ریئل ٹائم بلینیئر رینکنگ کے مطابق مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے ورک شائر ہیتھوے (Warren Buffet Networth) کے وارین بفیٹ (Warren Buffet)، گوگل کے لیری پیج اور سرجی برین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کی 10 سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش امبانی ایشیا کے واحد شخص ہیں۔ فوربس کے مطابق مکیش امبانی کے مجموعی اثاثے 70 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
دنیا کی 10 سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش امبانی ایشیا کے واحد شخص ہیں۔بیس دن قبل 20 جون کو مکیش امبانی 9 ویں پوزیشن پر تھے۔ اس کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں ریکارڈ 5.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مکیش امبانی کے 20 جون کو 64.5 بلین ڈالر کے مجموعی اثاثے تھے۔ یہی نہیں ریلائنس نے اس ہفتے ہندوستانی کارپوریٹ دنیا میں 12 لاکھ کروڑ روپئے کی تاریخ بھی رقم کی۔

دنیا کی 10 سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش امبانی ایشیا کے واحد شخص ہیں۔
کتنی ہے وارین بفیٹ کی کل جائیداد
کیسے ہوا مکیش امبانی کی جائیداد میں اضافہ
ریلائنس انڈسٹریز چیئرمین مکیش امبانی کی جائیداد میں اضافہ کے سبب ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں (RIL Share Price) میں مسلسل اضافہ رہا ہے۔ مارچ کےبعد سے اب تک ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ دراصل، حال ہی میں ریلائنس کی ٹکنالوجی اکائی جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) نے کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس میں فیس بک بھی شامل ہے۔ اس کے بعد سے ہی ریلانس کے شیئروں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔