ہوم » نیوز » وطن نامہ

مکیش امبانی نے وزیر اعظم مودی کے جرات مندانہ اصلاحات پر کہا : یہ ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کریں گے

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے ہفتہ کو پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی کے 8 ویں کنووکیشن کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے جرات مندانہ اصلاحات کی تعریف کی ۔

  • Share this:
مکیش امبانی نے وزیر اعظم مودی کے جرات مندانہ اصلاحات پر کہا : یہ ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کریں گے
مکیش امبانی نے وزیر اعظم مودی کے جرات مندانہ اصلاحات پر کہا : یہ ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گی

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے ہفتہ کو پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی کے 8 ویں کنووکیشن کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے جرات مندانہ اصلاحات کی تعریف کی ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں شروع کئے گئے جرات مندانہ اصلاحاتی کام آنے والے وقت میں ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کریں گے ۔ ان کی جوشیلی اور ڈائنیمک لیڈرشپ میں دنیا نے نئے ہندوستان کو دیکھا ہے ۔ ان کی خود اعتمادی اور یقین نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے ۔


وزیر اعظم مودی جب گجرات کے وزیر اعلی تھے ، مکیش امبانی نے ان دنوں کی بات کرتے ہوئے کہا : جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ پی ڈی پی یو وزیر اعظم کے خود کفیل نظریہ کا حصہ ہے ۔ ایک یہ نظریہ ہے ، وہ جب گجرات کے وزیر اعلی تھے ، تبھی انہوں نے اس کی پرورش کی تھی ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ پی ڈی پی یو صرف 14 سال قدیم ہے ، پھر بھی اس کا اختراعات میں اٹل رینکنگ آف انسٹی ٹیوشن میں ٹاپ 25 میں شمار ہوتا ہے ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ملک کو توانائی کی ضرورت ہے ، توانائی کا مستقبل غیر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اپنی شکل بدل رہا ہے اور یہ تبدیلیاں انسانیت کے مستقبل کو متاثر کررہی ہیں ۔


ملک کے سب سے امیر کاروباری نے کہا کہ ابھی دنیا کے سامنے اس بات کا چیلنج ہے کہ کیا ہم ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر اپنی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے توانائی پیدا کرسکتے ہیں ۔ ابھی دنیا کو جتنی توانائی کی ضرورت پڑ رہی ہے ، اس صدی کے وسط میں دنیا اس سے دوگنی توانائی کا استعمال کرے گی ۔ ہندوستان کی فی کس تونائی ضروریات اگلی دو دہائیوں میں دوگنی ہوجائیں گی ۔


مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کو اقتصادی طور پر سپرپاور بننے کے ساتھ ہی صاف ستھری اور گرین انرجی کا سپرپاور بننے کے دوہرے ہدف کو ایک ساتھ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 21, 2020 05:38 PM IST