உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی کی فیملی سمیت لندن میں بسنے کی خبر بالکل افواہ: ریلائنس انڈسٹریز

    مکیش امبانی کی فیملی سمیت لندن میں بسنے کی خبر بالکل افواہ: ریلائنس انڈسٹریز

    مکیش امبانی کی فیملی سمیت لندن میں بسنے کی خبر بالکل افواہ: ریلائنس انڈسٹریز

    بے بنیاد رپورٹ میں افواہ پھیلائی گئی کہ امبانی فیملی لندن کے اسٹوک پارک میں بسنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ واضح کرتی ہے کہ کمپنی کے چیئرمین اور ان کی فیملی کے لندن یا دنیا میں کسی دیگر مقام پر منتقل ہونے یا رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) اور ان کی فیملی کے لندن میں بسنے کی خبریں میڈیا میں شائع کی جارہی ہیں۔ اب خود ریلائنس انڈسٹریز نے امبانی فیملی کے لندن میں بسنے کی خبروں کو محض افواہ بتایا ہے۔ جاری بیان میں کمپنی نے کہا، ’اخباروں میں حال ہی میں آئی بے بنیاد رپورٹ میں  افواہ پھیلائی گئی کہ امبانی فیملی لندن کے اسٹوک پارک میں بسنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ واضح کرتی ہے کہ کمپنی کے چیئرمین اور ان کی فیملی کے لندن یا دنیا میں کسی دیگر مقام پر منتقل ہونے یا رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

      ریلائنس گروپ کی کمپنی RIIHL نے حال ہی میں ہیریٹیز پراپرٹی ’اسٹوک پارک اسٹیٹ‘ کا ایکوائر کیا ہے۔ اس کا مقصد مقامی ضوابط کے تحت اسے ’پریمیئر گولفنگ‘ اور ’سپورٹنگ ریزارٹ‘ بنانا ہے۔ اس ایکوائر سے گروپ کے تیزی سے صارفین کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی یہ ہندوستان کے ہاسپٹلیٹی انڈسٹری کو بھی عالمی سطح پر لے کر جائے گا۔

      مڈ ڈے میں شائع کی گئی بے بنیاد خبر

      واضح رہے کہ ’مڈ ڈے‘  میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ Reliance Industries Limited کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) اور ان کا خاندان مستقبل میں اپنا وقت لندن اور ممبئی کے درمیان تقسیم کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا کہ اس خاندان سے توقع ہے کہ وہ بکنگھم شائر، سٹوک پارک میں 300 ایکڑ پر مشتمل کنٹری کلب بنائیں گے، جو اس سال کے شروع میں 592 کروڑ روپئے میں حاصل کیا گیا تھا۔ وہ اپنا وقت 49 بیڈ روم والی لندن پراپرٹی اور ان کے الٹاماؤنٹ کے درمیان تقسیم کریں گے۔ ’مڈ ڈے‘ نے مزید لکھا کہ حال ہی میں پراپرٹی میں ایک جدید ترین طبی سہولت بھی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4,00,000 مربع فٹ پر واقع الٹا ماؤنٹ روڈ کی رہائش گاہ، اینٹیلیا میں وبائی مرض سے گزرنے کے تجربے نے اس خاندان کو دوسرے گھر کی ضرورت محسوس کریں۔ لاک ڈاؤن کے دوران، خاندان نے جام نگر میں بھی کافی وقت گزارا، جہاں ان کی فلیگ شپ ریفائنری واقع ہے۔
      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: