ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مکیش امبانی دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص، کل جائیداد 75 ارب ڈالر ہونے سے حاصل کیا یہ مقام

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی بدھ کے روز دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص بن گئے۔ ریلائنس کے شیئر کی قیمت آج 2010 روپئے ہوگئی اور اسی کے ساتھ وہ اپنی کل جائیداد 75 ارب ڈالر ہو جانے سے فوربس کی 10 سب سے امیروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے۔

  • Share this:
مکیش امبانی دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص، کل جائیداد 75 ارب ڈالر ہونے سے حاصل کیا یہ مقام
مکیش امبانی دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی بدھ کے روز دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص بن گئے۔ ریلائنس کے شیئر کی قیمت آج 2010 روپئے ہوگئی اور اسی کے ساتھ وہ اپنی کل جائیداد 75 ارب ڈالر ہو جانے سے فوربس کی 10 سب سے امیروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے۔ مکیش امبانی کی جائیداد میں 10 بڑے منی لانڈر میں سب سے زیادہ 3.2 ارب ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا۔ اس فہرست میں مکیش امبانی کی جائیداد بورین بفیٹ، لیری ایلیسن، ایلون مسک، اسٹیو بالمیر اور لیری پیگ سے زیادہ ہو گئی ہے۔


ایک ہفتہ قبل بھی مکیش امبانی دنیا کے پانچ سب سے امیروں میں شامل ہونے کی راہ پر تھے، لیکن 43 ویں اے جی ایم کے بعد ریلائنس کے شیئر کو 6 فیصد کا نقصان لگنے سے یہ کامیابی ہاتھ لگتے لگتے رہ گئی تھی۔ فوربس کے اس ریئل ٹائم انڈیکس میں آج مکیش امبانی سے اوپر پہلے مقام پر 185.8 ارب ڈالر کے ساتھ جیف بیجوس پہلے نمبر پر ہیں۔ بل گیٹس 113.1 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور برنارڈ ارنوٹ خاندان 112 ار ڈالر کی بدولت تیسرے مقام پر ہیں۔ مارک زکر برگ 89 ارب ڈالر کی جائداد کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں۔


(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔


Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 22, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading