ممبئی : متنوع ثقافتوں والا شہر ممبئی گزشتہ چند مہینوں سے خاموش تھا لیکن اتوار کی رات ایک بار پھر سے گلزار ہوگیا ۔ موقع تھا بھرتناٹیم ڈانس شو کا ۔ ہر کوئی اس شو کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ دراصل یہ شو رادھیکا مرچنٹ نے پیش کیا تھا۔ رادھیکا مرچنٹ، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ ہیں۔ رادھیکا ایک اعلیٰ درجے کی ہندوستانی کلاسیکی ڈانسر ہیں اور انہوں نے اپنے ڈانس کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ارنگیترم پیش کیا۔
رادھیکا نے شری نبھا آرٹس کی بھاونا ٹھاکر سے ڈانس کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ بھاونا ٹھاکر کا ہندوستانی کلاسیکل ڈانس کی دنیا میں اہم رول ہے ۔ وہ چار دہائیوں سے زیادہ وقت سے اس شعبہ سے وابستہ ہیں ۔ یہ پرفارمنس جیو ورلڈ سینٹر کے دی گرینڈ تھئیٹر میں دی گئی ۔

مکیش امبانی اپنے پوتے پرتھوی کے ساتھ ۔
اس شو کو دیکھنے اور رادھیکا کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑی تعداد میں ناظریں جمع ہوئے تھے ۔ اس موقع پر مرچنٹ اور امبانی فیملی کے سبھی اراکین اور قریبی لوگ موجود تھے ۔ اس میں فن، کاروبار اور عوامی خدمت سے وابستہ تمام شخصیات شامل تھیں۔ اس شو کے دوران شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

مکیش امبانی اور نیتا امبانی ۔
یہ لوگ دھیروبھائی امبانی چوک سے جیو ورلڈ سینٹر کے دی گرینڈ تھئیٹر کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ شو میں شرکت کرنے پہنچے زیادہ تر مہمان اپنے روایتی پوشاک میں تھے ۔ خواتین بروکیٹیڈ اور ایمبرائیڈ سلک کی ساڑیوں میں تھیں اور مرد مہمان شیروانی اور کرتا میں نظر آئے ۔

رادھیکا مرچنٹ کے پروگرام میں ٹینا امبانی اور انل امبانی ۔
امبانی اور مرچنٹ کبنہ کے اراکین نے مہمانوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ۔ اس شو کے دوران کورونا کے سبھی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا ۔ یہاں تک کہ پروگرام میں شامل ہونے سے پہلے مہمانوں کا ٹیسٹ کیا گیا ۔

رادھیکا مرچنٹ کے پروگرام میں مکیش امبانی اور انل امبانی ۔
جیسا کہ معلوم ہے کہ اس پورے پروگرام کی اسٹار رادھیکا مرچنٹ تھیں، انہوں نے اپنے ڈانس پرفارمنس سے سب کا دل جیت لیا ۔ یہ وقت ان کیلئے اپنی اور گرو بھاونا ٹھاکر کی کامیابی کی نمائش کرنے کا تھا ۔ بھاونا ٹھاکر نے رادھیکا مرچنٹ کو ڈانس کی تعلیم دی ہے ۔ انہوں نے آٹھ سالوں تک رادھیکا کو بھرتناٹیم سکھایا ہے۔ اسی ڈانس سادھنا کا آخری پڑاو تھا ارنگیترم ۔
یہ رادھیکا کی واحد پرفارمنس تھی ۔ ارنگیترم ہندوستانی کلاسیکل ڈانس میں نئے فنکاروں کے داخلہ اور استاد اور طالب علم کی روایت کو آگے بڑھناے کا ایک موقع بھی ہوتا ہے ۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔