ہوم » نیوز » معیشت

مکیش امبانی بنے دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص، 80.6 ارب ڈالر ہے کل جائیداد

مکیش امبانی اب دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص (Mukesh Ambani Net Worth) بن گئے ہیں۔ اس سال مکیش امبانی کی کل جائیداد میں تقریباً 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس (Bloomberg Billionaire Index) کے مطابق، مکیش امبانی کی کل جائیداد اب 80.6 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:
مکیش امبانی بنے دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص،  80.6 ارب ڈالر ہے کل جائیداد
مکیش امبانی بنے دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص، 80.6 ارب ڈالر ہے کل جائیداد

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) اب دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ اس سال مکیش امبانی کی کل جائیداد میں تقریباً 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق، مکیش امبانی کی کل جائیداد اب 80.6 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ، اس درمیان فرانس کے برنارڈ انارلٹ (Bernard Arnault) کی جائیداد میں بڑی کمی درج کی گئی ہے۔ بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ارنالٹ جائیداد میں اس سال گراوٹ کا سب سے بڑی وجہ صارفین کے ذریعہ کم خرچ رہا ہے۔


اس سال مکیش امبانی نے ان شخصیات کو پیچھے چھوڑا


گزشتہ ماہ ہی مکیش امبانی نے کئی عظیم شخصیات کو جائیداد کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس میں ٹسلا اور اسپیس ایکس کے بانی الان مسک (Elon Musk) اور الفابیٹ انک کے شریک بانی سرجی برن (Sergie Brin) اور لیری پیج (Larry Page) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مکیش امبانی نے جائیداد کے معاملے میں عظیم سرمایہ کار وارین بفیٹ (Warren Buffet Net Worth) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


مکیش امبانی نے کئی عظیم شخصیات کو جائیداد کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
مکیش امبانی نے کئی عظیم شخصیات کو جائیداد کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔


مارچ 2020 کے بعد سے ہی اب تک ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries Limited) کے شیئروں میں بڑی تیزی درج کی گئی ہے۔ جمعہ کو پورے دن کے کاروبار کے بعد بامبے اسٹاک ایکسچینج (BSE) پر ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرس 2,146 روپئے فی شیئر (RIL Share Price) پر بند ہوئے۔ گزشتہ دن کے مقابلے اس میں 0.56 فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا۔

اپریل کے بعد کئی عالمی کمپنیوں نے ریلائنس انڈسٹریز کی ٹکنا لوجی اکائی جیو پلیٹ فارمس (Jio Platfroms) میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سب سے پہلے 22 اپریل کو سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے 9.99 فیصد اسٹیک کے لئے 43,574 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد مسلسل کئی کمپنیوں نے جیو پلیٹ فارمس میں شراکت خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ سب سے آخر میں گوگل نے بھی 7.7 فیصدی اسٹیک کے لئے 33,737 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اب دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اب دنیا کے چوتھے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔


اس سال ارنالٹ کو 25 ارب ڈالر کا نقصان

دوسری طرف برنارڈ ارنالٹ کی مالکانہ کمپنی والی LVMH کے شیئر میں اس سال کمی درج کی گئی ہے۔ یہی سبب ہے کہ 2020 میں ٹاپ 500 ارب پتیوں میں سب سے زیادہ نقصان ارنالٹ کو ہی ہوا ہے۔ اس سال ارنالٹ کی جائیداد میں 25.1 ارب ڈالر کی گراوٹ آئی، جس کے بعد اب ان کی کل جائیداد گھٹ کر 80.2 ارب ڈالر ہی رہ گئی ہے۔

یہ ہیں ٹاپ -3 ارب پتی

دنیا کے سب سے بڑے ارب پتیوں کی فہرست میں اب مکیش امبانی سے آگے اور پہلے مقام پر امیزون انک کے بانی جیف بیزاس ہیں۔ بیزاس کی کل جائیداد تقریباً 187 ارب ڈالر ہے۔ وہیں، دوسرے مقام پر 121 ارب ڈالر کے ساتھ بل گیٹس ہیں۔ جبکہ، 102 ارب ڈالر کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تیسرے مقام پر ہے۔

ڈسکلمیر: نیوز 18 اردو، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 08, 2020 09:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading