معیشت میں سستی پر مکیش امبانی نے کہا۔ جلد ہی ملک کی معاشی ترقی پٹری پر لوٹے گی

سعودی عرب میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی کوششوں پر منعقد اجلاس میں مکیش امبانی نے کہا کہ ہاں، ہندوستانی معیشت میں ہلکی سستی رہی ہے لیکن میرا اپنا ماننا ہے کہ یہ عارضی ہے۔

Oct 30, 2019 04:01 PM IST | Updated on: Oct 30, 2019 04:02 PM IST
معیشت میں سستی پر مکیش امبانی نے کہا۔ جلد ہی ملک کی معاشی ترقی پٹری پر لوٹے گی

مکیش امبانی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ہندوستانی معیشت میں آئی سستی کو لے کر کہا ہے کہ یہ عارضی ہے۔ اس کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ان اقدامات سے آنے والے تین مہینوں میں یہ صورت حال بدلے گی۔ سعودی عرب میں ہونے والے سالانہ سرمایہ کاری اجلاس’ ریگستان میں داوس‘ میں امبانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے ذریعہ اگست کے بعد سے کئے گئے اصلاحات کا نتیجہ آنے والے کچھ تین مہینوں میں سامنے آئے گا۔

مستقبل کی سرمایہ کاری کی کوششوں پر منعقد اجلاس میں مکیش امبانی نے کہا کہ ہاں، ہندوستانی معیشت میں ہلکی سستی رہی ہے لیکن میرا اپنا ماننا ہے کہ یہ عارضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران جو بھی اصلاحات کئے گئے ہیں ان کا نتیجہ سامنے آئے گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ مہینوں میں یہ صورت حال بدلے گی۔

Loading...

امبانی نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب دونوں ملکوں کے پاس معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے نوجوان آبادی اور قیادت سب کچھ ہے۔ امبانی سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے ساتھ اپنے تیل کے کاروبار میں 20 فیصد تک حصہ داری بیچنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔

۔( ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ) ۔

Loading...