ہوم » نیوز » معیشت

مکیش امبانی نےکہا- ریلائنس انڈسٹریز ملک میں دیتی ہے سب سے زیادہ جی ایس ٹی اور ویٹ

ریلائنس انڈسٹری کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020) کے شروع ہوتے ہی ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوگل، جیو پلیٹ فارمس میں 7.7 فیصد حصہ 33737 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔

  • Share this:
مکیش امبانی نےکہا- ریلائنس انڈسٹریز ملک میں دیتی ہے سب سے زیادہ جی ایس ٹی اور ویٹ
گوگل نے ریلائنس جیو میں 7.7 فیصد شراکت خریدے گی، 33737 کروڑ روپئے میں ہوا معاہدہ

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹری کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020) کے شروع ہوتے ہی ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ مکیش امبانی نے 100,000 شیئر ہولڈروں کو ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریلائنس انڈسٹریز سب سے زیادہ جی ایس ٹی اور ویٹ (GST & VAT) دینے والی کمپنی ہے۔ یہ ویلیو میں تقریباً 69372 کروڑ روپئے ہے۔ وہیں آر آئی ایل نے گزشتہ بار 8 ہزار کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس بھرا ہے۔ پہلی بار یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو رہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ 500 الگ الگ مقامات سے اس میں ایک لاکھ شیئر ہولڈر شامل ہوسکتے ہیں۔


آخر کیوں جیو میں کمپنیاں کر رہی ہیں سرمایہ کاری


اب سوال اٹھتا ہے کہ گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو کیوں پسند ہے۔ اس پر نظر ڈالیں تو جیو پلیٹ فارم (Jio Platform) انڈیا کے Digital Potential کا سب سے اچھا نمائندہ ہے۔ اس کو انڈین مارکیٹ کی گہری سمجھ ہے۔ کورونا وائرس کے بعد ڈیجیٹائزیشن کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ جدید ٹکنا لوجی اور ٹولس کا استعمال بڑھا ہے، جس کا فائدہ اس کو ملنا طے ہے۔




ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹڑیز کے پاس ہی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 03:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading