اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امبانی فیملی میں خوشیوں کا ماحول، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہوئی منگنی

    امبانی فیملی میں خوشیوں کا ماحول، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہوئی انگیجمنٹ

    امبانی فیملی میں خوشیوں کا ماحول، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہوئی انگیجمنٹ

    Anant Ambani engagement : مکیش اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی انگیجمنٹ ہوئی ہے ۔ اننت امبانی کی انگیجمنٹ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      نئی دہلی : امبانی فیملی میں ان دنوں ایک پھر جشن کا ماحول ہے ۔ حال ہی میں مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور اب وہیں مکیش اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی ہوئی ہے ۔ اننت امبانی کی انگیجمنٹ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اس خاص موقع پر پوری امبانی اور مرچنٹ فیملی راجستھان کے راجسمند ضلع کے ناتھ دوار میں واقع شری ناتھ مندر پہنچی اور بھگوان شری ناتھ کا آشیرواد لیا ۔ نیز روایتی راج بھوگ شرنگار تقریب میں بھی شرکت کی ۔

      بتادیں کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔ رادھیکا مرچنٹ کو امبانی فیملی کی تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے ۔ اسی سال جون میں امبانی فیملی نے رادھیکا مرچنٹ کیلئے ارنگیترم پروگرام کی میزبانی کی تھی ۔ اب بہت جلد ہی وہ امبانی کنبہ کی چھوٹی بہو بننے والی ہیں ۔



      بتادیں کہ رادھیکا مرچنٹ ویرین مرچنٹ اور شیلا مرچنٹ کی بیٹی ہیں ۔ ویرین اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ہیں ۔ رادھیکا ایک ٹرینڈ انڈین کلاسیکل ڈانسر ہیں ۔ رادھیکا مرچنٹ نیویارک یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور بورڈ آف اینکور ہیلتھ کیئر میں بطور ڈائریکٹر کام کرتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: مکیش امبانی کا  کمال، 20 سالوں میں 20 گُنا بڑھاریلائنس کا منافع، سرمایہ کار ہوئے مالا مال


      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس فاؤنڈیشن نے کیا اگلے 10 سالوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 50000 اسکالرشپس دینے کا اعلان



      وہیں اننت امبانی نے اپنی تعلیم امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے اور اس کے بعد سے ریلائنس انڈسٹریز میں مختلف صلاحیتوں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جیو پلیٹ فارمز اور ریلائنس ریٹیل وینچرز کے بورڈز کے ممبر کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ وہ فی الحال آر آئی ایل کے توانائی کے کاروبار کی قیادت کر رہے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: