ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں لوٹ مچانے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا: مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کسی کا نام لئے بغیرکہا: 'جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوٹ کے بازار کو بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں جن افراد نے لوگوں کے حقوق لوٹے ہیں اور امانت میں خیانت کی ہے انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 20, 2020 03:53 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر میں لوٹ مچانے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا: مختار عباس نقوی
جموں و کشمیر میں لوٹ مچانے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا: مختار عباس نقوی

سری نگر: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جن لوگوں نے لوٹ مچائی ہے اور امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن بڑے بڑے گناہ گاروں کا اتحاد ہے اور انہوں نے یہ اتحاد اپنے آپ کو بچانے کے لئے تشکیل دیا ہے۔ مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں بی جے پی کے کارکنوں کے ایک اجتماع کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا: 'جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوٹ کے بازار کو بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں جن افراد نے لوگوں کے حقوق لوٹے ہیں اور امانت میں خیانت کی ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔ کیونکہ مودی کے دور میں لوٹ میں چھوٹ نہیں ہے'۔ مختار عباس نقوی نے پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ پر دوسرے دن بھی لفظی حملے جاری رکھتے ہوئے کہا: 'یہ جو الائنس بنا ہے وہ اپنے کو بچانے کے لئے ہے۔ یہ الیکشن کے لئے نہیں ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ ہم سے بڑے گناہ ہوئے ہیں۔ یہ گناہوں کے دیوتا ہیں۔ گناہوں کے ان دیوتائوں کو بعد میں کہاں جانا ہے وہ انہیں بھی معلوم ہے'۔


انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا: 'جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوٹ کے بازار کو بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں جن افراد نے لوگوں کے حقوق لوٹے ہیں اور امانت میں خیانت کی ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔
مختار عباس نقوی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا: 'جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوٹ کے بازار کو بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں جن افراد نے لوگوں کے حقوق لوٹے ہیں اور امانت میں خیانت کی ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات کے لئے جاری سیاسی عمل میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا مزید کہنا تھا: 'یہ سیاسی عمل لوگوں کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنائے گا۔ وہ عناصر جو لوگوں کو اس سیاسی یا جمہوری عمل میں شرکت سے روک رہے تھے، ان کے تمام منصوبے چکنا چور ہو رہے ہیں'۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 20, 2020 03:36 PM IST