مدارس کے فارغین کوقومی دھارے میں لانےکی خواہش مند ہے حکومت: مختارعباس نقوی

مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نےانجمن اسلام ممبئی میں مدارس کے اساتذہ کے تربیتی کیمپ کے اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہےکہ مدارس کےفارغین کو قومی دھارے میں میں شامل کیا جائےاوروہ قومی دھارے میں اپنی جگہ بنا سکیں۔

Dec 01, 2019 05:14 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 05:14 PM IST
مدارس کے فارغین کوقومی دھارے میں لانےکی خواہش مند ہے حکومت: مختارعباس نقوی

مختارعباس نقوی نےانجمن اسلام ممبئی میں مدارس کے اساتذہ کے تربیتی کیمپ کے اختتامی جلسہ سے خطاب کیا۔ تصویر: یواین آئی

ممبئی: مرکزی برائےاقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ مدارس کےفارغین کو قومی دھارے میں میں شامل کیا جائے اوروہ قومی دھارے میں اپنی جگہ بنا سکیں۔ اسی بنیاد پرمدرسہ ماڈل ایجوکیشن کی اسکیم نافذ کی گئی ہے اورحکومت نے تین کروڑروپئےان طلباء کواسکالرشپ دی ہے۔ مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نےانجمن اسلام ممبئی میں مدارس کے اساتذہ کے تربیتی کیمپ کے اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدراورعہدیداروں کا شکریہ ادا کیا کہ فوری طورپرانتظامیہ نے تربیت کا انتظام کیا۔

اس سے قبل مطلع کیا گیا کہ کہ مدارس کے اساتذہ کوعصری علوم سے ہم آہنگ اورواقف  کرنےکی خاطرانجمن اسلام میں 15  روزہ تربیتی کیمپ کے دوران جغرافیہ، سائنس، حساب اورکمپیوٹرکی ٹریننگ دی گئی۔ اس موقع پرانہیں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی سے مدارس کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مذکورہ تربیتی کیمپ میں مختلف ریاستوں کے 28 اساتذہ نے شرکت کیں، جنہیں سرٹیفکیٹ سےنوازا گیا ۔ ان میں 18 خواتین اور10 مرد اساتذہ تھے۔ 15 روزہ تربیتی کیمپ میں مختلف شعبوں کی 35 اہم شخصیات نے ان اساتذہ کی رہنمائی کی ۔

Loading...

Loading...