ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں پھل پھول رہا ہے اقلیتی طبقہ، ’اسلامو فوبیا’ بدنام کرنےکی سازش: مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے الزام لگایا کہ مودی حکومت میں ہو رہی مجموعی ترقی کو ’مودی فوبیا کلب’ ہضم نہیں کر پا رہا ہے اور اس لئے وہ اقلیتوں کے ساتھ ’بھید بھاو’ کے الزام کے ذریعہ غلط تشہیر میں مصروف ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2020 07:06 PM IST
  • Share this:
ملک میں پھل پھول رہا ہے اقلیتی طبقہ، ’اسلامو فوبیا’ بدنام کرنےکی سازش: مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی نے کہا- ملک میں اقلیتی طبقہ پھل پھول رہا ہے۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی شاندار کامیابیوں سے حسد کرنے والا ان کا سیاسی مختلف طبقہ بوکھلا گیا ہے اور اس نے ملک میں ’اسلاموفوبیا‘ کے جھوٹے پروپگنڈے کے ذریعہ سے ہندوستان اور اس کی شمولیت پر مبنی اور تکثیریت پسند ثقافت پر حملہ کیاہے۔ مختار عباس نقوی نے یہاں ایک مضمون میں ایسے حقائق اور سیاست کا پردہ فاش کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگوں کی ’خراب سیکولر سیاسی جنون ‘نے ملک کے سیکولرزم کو مسلمانوں کا ’پیٹنٹ پولیٹیکل پروڈکٹ‘بنایا اور ساتھ ہی ہندوستانی مسلمانوں کو ترقی کے راستے دور کرنے کا گناہ بھی کیا۔لیکن وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی اور ہمہ جہت خود مختاری کی پالیسی پر چلتے ہوئے طاقت ور،خودمختار ،محفوظ ،خوشحال بن رہا ہے۔ ہندوستان کی شاندار کامیابیوں سے بوکھلائے پیشہ ور ’مودی فوبیا کلب‘نے اسلاموفوبیا کارڈ کے ذریعہ جھوٹے حقائق ،بے تکے پرپگنڈے سے ہندوستان کی پائیدار ثقافت اور تہذیب کو تباہ کرنے کی سازش کرنی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا اس ملک کی ثقافت ’واسودیو کٹمبکم ‘یعنی ’ساری زمین ایک کنبہ کی طرح ہے ‘ پر عمل کرتی ہے۔


مختار عباس نقوی نےکہا کہ اسی ہندوستانی ثقافت ،تہذیب اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آزادی کے بعد جہاں پاکستان نے اسلامی ملک کا راستہ منتخب کیا،وہیں ہندوستان کے لوگوں نے ’سیکولر جمہوری ‘ ملک کا راستہ منتخب کیا۔تقسیم کے بعد پاکستان میں اقلیت 24 فیصد سے زیادہ تھے لیکن آج تقریباً دو فیصد بچے ہیں۔وہیں تقسیم کے بعد ہندوستان میں اقلیتوں کی کُل آبادی کا نو فیصد تھے جو کہ بڑھکر 22 فیصد سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔سبھی شہریوں کے ساتھ اقلیتی بھی برابر کی حصہ داری کے ساتھ پھل پھول رہے ہیں۔اس ملک اور اس کی قیادت کے خلاف پروپگنٹے ،لاعلمی اور ذہنی دیوالیہ پن کا عروج کچھ زیادہ نہیں ہے۔


مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی شاندار کامیابیوں سے حسد کرنے والا ان کا سیاسی مختلف طبقہ بوکھلا گیا ہے۔ فائل فوٹو
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی شاندار کامیابیوں سے حسد کرنے والا ان کا سیاسی مختلف طبقہ بوکھلا گیا ہے۔ فائل فوٹو


انہوں نے کہا کہ ایسے ہی’سازش سیاسی جنون سے سرابور ‘ لوگ ہندوستان کو بدنام کرنے اور ہندوستان کی کوششوں کو چوٹ پہنچانے کی گھٹیا سازش میں لگے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو مسٹر مودی کی محنت ،کارکردگی اور ملک کی پائیدار ترقی کو ہضم نہیں کر پارہے ہیں۔یہ مایوس روحیں 2014 سے ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھیں،کبھی ہندوستانی عدم رواداری ،تو کبھی فرقہ پرستی ،تو کبھی ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم اور تعصب کے جھوٹے قصے کہانیاں ملک و غیر ملکوں میں فروغ دیتے رہے ہیں۔لیکن ان کے پروپگنڈے اور پیش کئے گئے سارے حقائق وقت کی کسوٹی پر کھوٹے اور فرضی ہی ثابت ہوئے۔
First published: May 12, 2020 07:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading