ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mukhtar Ansari News: مختار انصاری سے متعلق وزیر اعلیٰ کی رہائش پر ہوئی ہائی لیول میٹنگ، یوپی کے کئی اضلاع میں الرٹ

Mukhtar Ansari Latest Update: اترپردیش کے جن اضلاع سے مختار انصاری کا قافلہ گزرے گا، وہاں کی پولیس کی گاڑیاں میں مختار کے قافلے میں سیکورٹی کے لحاظ سے نظر رکھنے کے لئے شامل ہوں گے۔

  • Share this:
Mukhtar Ansari News: مختار انصاری سے متعلق وزیر اعلیٰ کی رہائش پر ہوئی ہائی لیول میٹنگ، یوپی کے کئی اضلاع میں الرٹ
مختار انصاری سے متعلق وزیر اعلیٰ کی رہائش پر ہوئی ہائی لیول میٹنگ، یوپی کے کئی اضلاع میں الرٹ

لکھنو: مافیا ڈان مختار انصاری (Mukhtar Ansar) کو لے کر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi) کی رہائش گاہ پر ہائی لیول میٹنگ ہو رہی ہے۔ چیف سکریٹری ہوم ڈی جی پی سمیت سبھی افسران میٹنگ میں موجود ہیں۔ یوپی کے کئی اضلاع کو بھی الرٹ (Alert) کیا گیا ہے۔ سبھی معاملوں پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپڈیٹ لے رہے ہیں۔ یوپی کے جن اضلاع سے مختار انصاری گزریں گے، وہاں کی پولیس کی گاڑیاں مختار کے قافلے میں سیکورٹی کے لحاظ سے نظر رکھنے کے لئے شامل ہوں گے۔ پورے معاملے کا اپڈیٹ  ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش اوستھی اور ڈی جی پی نے وزیر اعلیٰ یوگی کو دی۔ وزیر اعلیٰ سے مل کر مختار انصاری معاملے کی پوری رپورٹ سونپی اور اپڈیٹ سے واقف کرایا ہے۔ فی الحال، مختار انصاری کا قافلہ پپلی ہائی وے پار کر گیا ہے۔


مافیا مختار انصاری کو لے کر یوپی پولیس پنجاب کی روپڑ جیل سے نکل چکی ہے۔ مانا جا رہا ہے پنجاب سے دہلی کے ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے ہوتے ہوئے ٹیم یمنا ایکسپریس وہ پھر آگرہ ایکسپریس وہ سے ہوتے ہوئے اٹاوہ، کانپور سے باندہ پہنچے گی۔ وہیں ذرائع کے مطابق، پولیس نے مختار انصاری کو باندہ کی جیل لانے کا پلان بی بھی تیار کیا ہے۔ اس پلان بی کے راستے مختار انصاری کو باندہ لایا جاسکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ پلان بی قریب قریب فائنل ہے۔


پولیس کا پلان بی


اس پلان بی کے تحت مختار انصاری کا قافلہ فورلین ہائی وے فتح پور سے پہلے ہی چھوڑ دے گا۔ پہلے کانپور سے فتح پور کے اونگ تک قافلہ فورلین سے آئے گا۔ پھر اونگ پُل سے نیچے اترکر بندکی، للولی ہوکر قافلہ بڑھ سکتا ہے۔ للولی سے فتح پور کی سرحد ختم ہوجائے گی۔ پھر للولی کے بعد چلا سے قافلہ باندہ سرحد میں داخل ہوگا۔ اس دوران قافلہ یمنا کین پُل ہوکر باندہ موئی تراہے کے راستے گزرے گا۔ پھر زرعی یونیورسٹی سے تراہا ہوتے ہوئے مختار انصاری جیل پہنچے گا۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 06, 2021 05:40 PM IST