உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Uttar Pradesh: کیا بی جے پی میں شامل ہورہی ہیں ملائم کی بہو اپرنا؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    ملائم سنگھ کی بہو اپرنا یادو ہوسکتی ہیں بی جے پی میں شامل۔ (فائل فوٹو)

    ملائم سنگھ کی بہو اپرنا یادو ہوسکتی ہیں بی جے پی میں شامل۔ (فائل فوٹو)

    اپرنا یادو کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا قریبی مانا جاتا ہے اور اپرنا اُتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کی رہنے والی ہیں۔ سی ایم یوگی بھی اسی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہیں سی ایم یوگی کئی مرتبہ اپرنا یادو کے پروگراموں میں جاچکے ہیں جس کے بعد کئی مرتبہ اپرنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کی باتیں کہی جاچکی ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: الیکشن کمیشن (Election Commission) کی جانب سے اُترپردیش اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Elections) کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے میں نقب لگانے کی کوشش شروع ہوگئی ہے۔ جہاں سماج وادی پارٹی (Samajwadi Party) ابھی تک اعلیٰ سطح پر بی جے پی کے لیڈروں کو اپنی طرف لاچکی ہے وہیں بی جے پی بھی اس معاملے میں ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے گھر میں نقب لگاچکی ہے۔ پچھلے دنوں ہی پارٹی نے ملائم سنگھ کے قریبی اور رشتہ سے سمدھی ہری اوم یادو کو بی جے پی میں شامل کرایا ہے۔ وہیں اب لکھنو کے میڈیا اور سوشل میڈیا میں ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو کو لے کر بحث جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ بی جےپی میں شامل ہونے والی ہیں۔ ہفتہ کو لگاتار اپرنا یادو کے سوشل میڈیا میں بی جے پی میں شامل ہونے کو لے کر بحث کی جارہی ہے۔

      فی الحال انتخابی سال میں ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے حالانکہ کہا جارہا ہے کہ بی جے پی ملائم سنگھ یادو خاندان میں نقب لگانے کی تیاری میں ہے۔ اس بات کی بھی چرچا ہے کہ بی جے پی اپرنا یادو کو لکھنو کی کینٹ اسمبلی سیٹ سے پارٹی کی امیدوار بناسکتی ہے کیونکہ اپرنا 2017 کا اسمبلی الیکشن سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر کینٹ سے لڑ چکی ہے لیکن انہیں بی جے پی کی ریتا بہوگنا جوشی نے شکست دی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سیٹ پر اکھلیش یادو نے انتخابی تشہیر نہیں کی تھی اور کہا جاتا ہے کہ ملائم سنگھ کے دباو کی وجہ سے ہی اپرنا کو پارٹی کا ٹکٹ ملا تھا۔ اپرنا ملائم کی دوسری بیوی سادھنا یادو کے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اپرنا بدایوں سمیت کئی جگہوں سے لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ مانگ رہی تھی لیکن ایس پی صدر اکھلیش یادو نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

      سی ایم یوگی کی قریبی مانی جاتی ہیں اپرنا
      اپرنا یادو کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا قریبی مانا جاتا ہے اور اپرنا اُتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کی رہنے والی ہیں۔ سی ایم یوگی بھی اسی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہیں سی ایم یوگی کئی مرتبہ اپرنا یادو کے پروگراموں میں جاچکے ہیں جس کے بعد کئی مرتبہ اپرنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کی باتیں کہی جاچکی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: