ملائم کی وزرا کو پھٹکار، کہا انہیں پارٹی کے منشور کا بھی علم نہیں

للت پور۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے اکھلیش یادو حکومت کے وزراء کو پھٹکار لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزراء کو پارٹی کے منشور کا بھی علم نہیں ہے اسی لئے وزرا حکومت کے کاموں کی تشہیر نہیں کر پا رہے ہیں۔

Sep 21, 2015 08:18 AM IST | Updated on: Sep 21, 2015 08:19 AM IST
ملائم کی وزرا کو پھٹکار، کہا انہیں پارٹی کے منشور کا بھی علم نہیں

للت پور۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے اکھلیش یادو حکومت کے وزراء کو پھٹکار لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزراء کو پارٹی کے منشور کا بھی علم نہیں ہے اسی لئے وزرا حکومت کے کاموں کی تشہیر نہیں کر پا رہے ہیں۔

ایس پی سربراہ یہاں بجاج پاور پلانٹ کی ایک یونٹ کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس 660 میگاواٹ کی یونٹ کا افتتاح کرنے اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو آنا تھا لیکن ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی ہونے سے وہ نہیں آ سکے۔ ان کی جگہ پر ان کے والد اور ایس پی سربراہ نے اس یونٹ کا افتتاح کیا۔

انهوں نے جلسہ عام میں وزراء کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ انہیں پارٹی کے منشور کے بارے میں بھی پتہ نہیں اس لئے حکومت کے ترقیاتی و فلاحی کاموں کی تشہیر نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جتنا کام اکھلیش حکومت نے اتر پردیش میں کیا ہے اتنا کام ملک کی کسی بھی ریاستی حکومت نے نہیں کیا۔

ایس پی سربراہ نے ریاست میں غیر قانونی کان کنی پر سخت لہجے میں کہا کہ یہ ہر حالت میں روکنا چاہئے، چاہے غیر قانونی کان کنی کرنے والا سماجوادی پارٹی کا کتنا ہی بڑا لیڈر کیوں نہ ہو اسے جیل بھیجا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کی اگر کسی بھی ضلع میں غیر قانونی کان کنی ہوتی ہے تو اس کے لئے ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کو ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

Loading...

مسٹر یادو نے جہاں ایک طرف بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کو کھری کھوٹی سنائی وہیں دوسری طرف وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں کچھ بھی بولنے سے بچتے نظر آئے۔

انهوں نے کہا کہ کانگریس اپنی وجہ سے حاشیے پر چلی گئی۔ بسپا حکومت میں لوٹ اس قدر تھی کہ عام آدمی کا جینا محال ہو گیا تھا۔

Loading...