اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ملائم سنگھ یادو کی حالت ‘بے حد تشویشناک‘، کہیں مانگی جا رہی ہیں دعائیں تو کہیں ہو رہا ہون

    ملائم سنگھ یادو کی حالت بے حد تشویشناک ہے۔

    ملائم سنگھ یادو کی حالت بے حد تشویشناک ہے۔

    سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کی حالت ‘بے حد تشویشناک‘ بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان اترپردیش کی راجدھانی لکھنو سمیت پورے صوبے میں دعائیں، ہون پوجن، سندر کانڈ وغیرہ کرکے ملائم سنگھ یادو کے جلد صحتیاب ہونے کی دعائیں اور کامنا کی جارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow, India
    • Share this:
      لکھنو: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کی حالت ‘بے حد تشویشناک‘ بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان اترپردیش کی راجدھانی لکھنو سمیت پورے صوبے میں دعائیں، ہون پوجن، سندر کانڈ وغیرہ کرکے ملائم سنگھ یادو کے جلد صحتیاب ہونے کی دعائیں اور کامنا کی جارہی ہے۔

      ہریانہ کے گروگرام واقع میدانتا اسپتال کے ذریعہ اتوار کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، ملائم سنگھ یادو کی حالت بے حد تشویشناک ہے اور انہیں زندگی لائف سیونگ ڈرگس دی جارہی ہیں۔ بلیٹن کے مطابق، ملائم سنگھ یادو کا آئی سی یو (یونٹ برائے انتہائی نگہداشت) میں علاج کیا جا رہا ہے اور خصوصی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ 82 سالہ ملائم سنگھ یادو کا 22 اگست سے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جن کو 2 اکتوبر کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں کم بلڈ پریشر اور آکسیجن کی کمی سمیت صحت کے بہت سے سنگین مسائل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ’ٹیپو کی وراثت کو بی جے پی کبھی مٹا نہیں پائے گی‘، ٹرین کا نام تبدیل کرنے پر مشتعل ہوئے اسدالدین اویسی
       یہ بھی پڑھیں۔

      اجمیر میں دلت خاتون سے پجاری نے کی آبروریزی، ویڈیو بنایا، پھر ساتھیوں سے کرائی اجتماعی آبروریزی

      اس درمیان سماجوادی پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملائم سنگھ یادو (نیتا جی) کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دارالحکومت لکھنو سمیت پورے صوبے میں ہون پوجن، سندر کانڈ پاٹھ اور ہنومان چالیسا کے مختلف انعقاد ہو رہے ہیں۔ اقلیتی طبقے کے لوگ بھی ان کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ سماج وادی کی ذیلی تنظیم لوہیا واہنی نے اتوار کے روز لکھنؤ کے بجنور روڈ واقع کلپ سٹی میں قائم آنندیشور مہادیو مندر میں ہون پوجا کا پروگرام منعقد کیا۔

      آنندیشور مہادیو مندر میں سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق کابینی وزیر راجندر چودھری اور سماج وادی لوہیا واہنی کے سابق قومی صدر پردیپ تیواری نے سماج وادی لوہیا واہنی کی ٹیم کے ساتھ مل کر بھگوان شنکر کی پوجا کی۔ سبھی نے ملائم سنگھ یادو کے جلد صحتیابی اور لمبی عمر کے لئے دعائیں کیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: