உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائم سنگھ یادو کی حالت ابھی بھی نازک، میدانتا اسپتال نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن

    ملائم سنگھ یادو کی حالت ابھی بھی نازک، میدانتا اسپتال نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن (News18)

    ملائم سنگھ یادو کی حالت ابھی بھی نازک، میدانتا اسپتال نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن (News18)

    Mulayam Singh Yadav: میدانتا اسپتال نے ملائم سنگھ یادو کا تازہ ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی حالت سنگین ہے اور وہ ابھی بھی لائیو سیونگ ڈرگس پر ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : اس وقت سماجوادی پارٹی کے سرپرست اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی صحت سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق میدانتا اسپتال نے ملائم سنگھ یادو کا تازہ ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی حالت سنگین ہے اور وہ ابھی بھی لائیو سیونگ ڈرگس پر ہیں ۔ اکھیلیش یادو ، شیوپال یادو سمیت کنبہ کے اراکین دہلی میں ہی موجود ہیں۔ جمعرات کی صبح اکھیلیش یادو جب اپنی رہائش گاہ سے میدانتا اسپتال کیلئے نکلے تو انہوں نے کارکنان سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ طبیعت میں ہلکی بہتری ہے ، سب دعا کریں ۔ کارکنان میں اکھیلیش یادو سے ملاقات کے بعد کافی جوش اور خوشی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مکیش امبانی اور ان کے کنبے کو دھمکی دینے والا بہار سے گرفتار، موبائل بھی برآمد


      بتادیں کہ سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو پچھلے کئی مہینوں سے بیمار تھے، لیکن جب اچانک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں میدانتا اسپتال میں آئی سی یو میں بھرتی کیا گیا ، جس کے بعد سے ان کی حالت کافی نازک ہے ۔ ایک طرف یادو کنبہ پریشان ہے تو دوسری طرف ایس پی کے کارکنان بھی ملائم سنگھ یادو کیلئے الگ الگ طریقوں سے پرارتھنا اور ہون کررہے ہیں ۔ کانپور میں بھی پدیاترا کرکے ایس پی بانی کی سلامتی کی دعا کی گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گولیوں کی آواز سے تھرایا تھائی  لینڈ، ماس شوٹنگ میں  30 سے زیادہ لوگوں کی موت


      کانپور میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر محمد آصف قادری ، جو عیدگاہ واقع بیناجھابر کالونی میں رہتے ہیں، انہوں نے جمعرات صبح اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھوکے پیاسے 12 کلو میٹر کی پدیاترا شروع کی ، جہاں سے جاج مئو میں واقع دادا میاں کی درگاہ پر پہنچے اور ملائم سنگھ کی سلامتی اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے مزار پر چادر پیش کی ۔

      وہیں پورے اتردیش میں پرارتھنا اور دعا ، ہون اور پوجا کا سلسلہ الگ الگ طرح سے کیا جارہا ہے، تاکہ جلد سے جلد ملائم سنگھ یادو کی صحت بہتر ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: